سی بی آئی ملائم ۔مایاوتی کو چپ کرا سکتی ہے مجھے نہیں، نریندر مودی

بھارتیہ جنتا پارٹی کو ڈر ہے کہ نریندر مودی کے بڑھتے قدموں اور بڑھتی مقبولیت سے کانگریس بوکھلا گئی ہے۔ مودی کو روکنے کے لئے کانگریس کچھ بھی کرسکتی ہے۔ وہ سی بی آئی کے ذریعے سے مودی کو2002ء کے دنگوں میں پھنسا سکتی ہے۔ بھاجپا نیتا و راجیہ سبھا میں اپوزیشن کے لیڈر ارون جیٹلی نے وزیر اعظم منموہن سنگھ کو خط میں الزام لگایا ہے کہ سرکار بھاجپا اور اس کے پی ایم ان ویٹنگ امیدوار نریندر مودی کو گھیرنے کے لئے سی بی آئی ،انٹیلی جنس بیورو اور این آئی اے جیسی جانچ ایجنسیوں کا بیجا استعمال کررہی ہے کیونکہ اس نے مان لیا ہے کہ وہ سیاسی طور سے مودی کا مقابلہ نہیں کرسکتی۔ اپنے15 صفحات کے خط میں جیٹلی نے کہا کہ کانگریس پچھلے کچھ برسوں سے مودی اور اس کی حکومت میں وزیر داخلہ رہے امت شاہ پر نشانہ لگاتی رہی ہے۔ انہوں نے لکھا کانگریس کی گھٹتی مقبولیت کے دور میں اس کی حکمت عملی صاف ہے۔ کانگریس سیاسی طور پر بھاجپا اور نریندر مودی کا مقابلہ نہیں کرسکتی۔ ہار ان کے چہرے پر صاف جھلکتی ہے۔ انہوں نے جانچ ایجنسیوں کا بیجا استعمال کرکے اب تک مودی اور سابق وزیر داخلہ امت شاہ کو غلط طریقے سے پھنسانے کی بہت سے طریقے اپنانے کی کوشش کی ہے۔ نریندر مودی اپنی ریلیوں میں کہہ چکے ہیں کہ 2014ء کے لوک سبھا چناؤ میں بھاجپا کی لڑائی کانگریس سے نہیں سی بی آئی سے ہے۔ کانگریس سی بی آئی کے ذریعے سے لوک سبھا چناؤ لڑے گی۔ دو دن پہلے مودی نے دوہرایا کے مودی کو تباہ کرنے کے لئے سرکار سی بی آئی، انکم ٹیکس اور را، آئی بی کو لگا دیا ہے لیکن میرا کچھ نہیں بگاڑ پا رہی ہیں۔ سی بی آئی مایاوتی اور ملائم کو تو چپ کراسکتی ہے مجھے نہیں۔ مودی نے پیرکو حکومت کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ انہیں روکنے کی کوشش نہ کرے۔ مودی اس مٹی میں پیدا ہوا ہے جس مٹی سے پٹیل اور گاندھی بنے تھے۔ ممبئی میں منعقدہ ایک پروگرام میں مودی نے کہا آج یوپی اے سرکار سے ہر کسی کا اعتماد اٹھ گیا ہے۔ انہوں نے منموہن سنگھ اور پاکستانی وزیر اعظم نواز شریف کی ملاقات کا ذکر کرتے ہوئے کہا سرکار کی جانب سے جو کچھ بتایا جارہا ہے اس پر دیش کی عوام کو بھروسہ نہیں۔ جنتا کو نہیں لگتا کے اس ملاقات کا کوئی مثبت نتیجہ نکلے گا۔ مودی کا کہنا تھا کہ دیش پر 9 سال سے یوپی اے سرکار کا گرہن لگا ہوا ہے لیکن 9 مہینے بعد دیش میں تبدیلی آئے گی اور بحران ٹوٹے گا۔ نریندر مودی نے دیش کے عوام کو با آور کیا کہ مہنگائی اور کرپشن سے لڑ رہا دیش میں 9 مہینے میں سوراج آجائے گا۔ اب سرکار کے کارندے ان کی تقریر کا ویڈیو دیکھیں گے ان سے کون ہاتھ ملا رہا ہے، کون مالا پہنا رہا ہے یہ سبھی لوگ انکم ٹیکس کے راڈار پر ہوں گے لیکن میں کچھ دوسری ہی مٹی کا بنا ہوں۔ مودی نے کہا کانگریس پچھلے 10 سال سے ہمیں ختم کرنے کی کوشش کرتی آرہی ہے لیکن اسے اس میں کامیابی نہیں مل سکی کیونکہ میں اس مٹی کا بنا ہوں جس سے مہاتما گاندھی، سردار پٹیل بنے تھے۔ ڈوبتے کو تنکے کا سہاتا ہے۔ کانگریس کو اب سی بی آئی، انکم ٹیکس، را اور آئی بی کا سہارا ہے۔
(انل نریندر)

تبصرے

اس بلاگ سے مقبول پوسٹس

’’مجھے تو اپنوں نے لوٹا غیروں میں کہاں دم تھا۔۔ میری کشتی وہاں ڈوبی جہاں پانی بہت کم تھا‘‘

’وائف سواپنگ‘ یعنی بیویوں کی ادلہ بدلی کامقدمہ

سیکس ،ویڈیو اور وصولی!