کیدارناتھ کے بعد اب بدری ناتھ مندر کو خطرہ
اترا کھنڈ میں قدرتی آفا ت کا سلسلہ تھمنے کا نام نہیں لے رہا ۔ابھی تک بادل پھٹنے کے واقعات ہو رہے ہیں قدرتی آفات کے دو مہینے سے زیادہ مدت گزرنے کے بعد بھی پہاڑ وں میں مشکلیں کم نہیں ہو رہی ہیں ۔مسلسل بارش سے ندیا ں افان پرہیں اور درار سے پہاڑ پھٹ رہے ہیں ۔رودر پریاگ ،چمولی اور اتر کاشی میں حالات قابو میں نہیں آرہے ہیں۔راحت کے کاموں میں موسم کا اڑنگا ہے ۔فوج ،بی ایس ایف اور پی ڈبلیو ڈی کی تمام کوششوں کے باوجود اہم راستوں کو ابھی تک کھولا نہیں جاسکا ۔کیدار ناتھ مندر کی تباہی کے بعد اب بدری ناتھ مندر کے وجود کو بھی خطرہ پیدا ہو گیا ہے ۔بدری ناتھ دھام کو دو طرفہ خطر ہ پیدا ہو گیا ہے۔ مندر کے پیچھے واقع نارائن پربت پر محکمہ آبپاشی کی جانب سے بنائی گئی حفاظتی دیوار نقصان ہونے کی خبر ملی ہے ۔اس سے پربت سے تیزی سے چٹانیں کھسکنے شروع ہوگئے ہیں اس حال میں نارائنی اور اندر نالے میں جمع ہوا ملبہ کبھی بھی تباہی مچا سکتا ہے ۔اس کے علاوہ بدری ناتھ مندر کے ٹھیک نیچے قریباً پچاس میٹر کی دوری پر واقع تپت کنڈکے بلاک بھی الکنندا ندی کے تیز رفتار بہاؤ سے کھوکھلے ہوگئے ہیں جس سے کنڈ کو خطرہ لاحق ہو گیا ہے سائنسداں ڈاکٹر ڈی سی نینوال کا کہنا کہ بدری ناتھ کے دائیں اور بائیں جانب کی ڈھلانوں پر مٹی کی موتی پڑت جمی ہوئی ہے اس سے درار ہونے کا خطرہ بڑھ گیا ہے ۔مندر کے ٹھیک پیچھے ڈھلان اور اوپڑی حصے میں کھڑی چٹان ہے ۔اگر چٹانوں میں درار آتی ہے تب بدری ناتھ کو خطرہ ہو سکتا ہے ۔اگر مندر کے پیچھے حفاظتی دیوار تباہ ہو رہی ہے تو اس کا جلد سے جلد مرمت کرناضروری ہے ۔حالانکہ مندر کمیٹی کے سی ای او بی ڈی سنگھ نے کہا ہے کہ بدری ناتھ مندر کو کوئی خطرہ نہیں ہےْ ۔مندر سے ایک کیلو میٹر دور اندر دھارا نالے میں پانی بڑھنے سے ملبا آگیا ہے لیکن مندر محفوظ ہے ۔افسران کو افواہیں پھیلانے سے بچنا ہوگا انہوں نے کہا کہ محکمہ آبپاشی کو خط لکھ کر مستقبل میں کسی طرح کے خطروں سے بچنے کیلئے مرمت کا کام فوری طور پر کرانے کی گزارش کی ہے ۔ادھر کیدارناتھ میں ماہ جون میں آئی جل پرلے کے بعد اب پہلی بار پوجا کا پروگرام بنایا گیا ہے ۔بند ہوئی پوجا اب 11ستمبر کو سوارتھ سدھی امرت یوگ کے شبھ دن پر دوبارہ شروع ہوگی ۔ا س کے لئے پہلی بار پجاری اور دیگر لوگوں کو ہیلی کاپٹر کے ذریعہ وہاں پہونچایا جائے گا۔شری بدری ناتھ ۔کیدارناتھ مندر کمیٹی کے چیئرمین گنیش گوپیال نے بتایا کہ تباہ کن قدرتی آفت سے کیدار ناتھ میں ہوئی تباہی کے سبب مقررہ تاریخ تک مندر تک پہنچنے کا کوئی اور راستہ نکل پانا بہت مشکل ہے ۔گوپیال نے کہا کہ پہلے دن 7بجے شروع ہونے والی پوجا دن بھر جاری رہے گی اور اس میں خصوصی طور پر پجاری بھیما شنکر لنگ سمیت صرف مندر کمیٹی کے لوگ ہی شامل ہوں گے ۔غور طلب ہے کہ 16-17جون کو آئی جل پرلے سے کیدارناتھ مندر اور آس پاس کے علاقوں میں بھاری نقصان ہوا تھا ۔حالانکہ مندر کا گربھ گرہ آفت سے محفوظ بچ گیا تھا ۔بھاری تباہی کی وجہ سے کیدارناتھ مندر میں پہلی بار پوجا بند ہوگئی جسے شروع کرنے کیئے مندر کمیٹی ،ریاستی سرکار اور شنکر اچاریہ نے 11ستمبر کا دن مقرر کیا ہے ۔جے بابا کیداربدری وشال کی۔
(انل نریندر)
تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں