ہاکی انڈیا کیلئے نئے دور کا آغاز

ایتوار کا دن ہاکی انڈیا کے لئے نئے دور کا آغاز بنا اور بھارتیہ ہاکی کھلاڑیوں کے لئے نئی امیدیں لے کر آیا۔ نئی دہلی کے بارہ کھمبا روڈ پر واقع للت ہوٹل میں ایتوارکو دیش کی ہاکی کی نئی عبارت لکھی گئی۔ مشکل دور سے گذر رہی بھارتیہ ہاکی کے لئے ایک امید کی کرن جاگی ہے۔ آئی پی ایل کی طرز پر ہاکی انڈیا لیگ ٹیم کے سلیکشن کے لئے کھلاڑیوں کی نیلامی ہوئی ہے۔ بھارتیہ ہاکی کا برا حال ہے۔ بین الاقوامی میچ کھیلنے کے لئے کوئی فیس نہیں دی جاتی صرف اسپانسر فیس کے ہی کچھ ہزار ملتے ہیں۔ اب ہاکی انڈیا نے بھی بنائی ہے یکمشت رقم دینے کی اسکیم۔ اس اسکیم کے تحت اب کھلاڑیوں کو 15 لاکھ روپے سالانہ معاہدے کے تحت ملیں گے۔ ہاکی کے مقابلے کرکٹ میں ٹیم انڈیا کے کھلاڑیوں کو ہر ٹیسٹ میچ کے لئے7 لاکھ روپے ملتے ہیں اور ونڈے کے لئے بطور فیس4 لاکھ روپے ہے۔ ہر ٹی ٹوئنٹی میچ کے لئے 2 لاکھ روپے کی رقم طے ہے۔ کرکٹ لاکھوں روپے معاہدے میں کما لیتے ہیں۔ پچھلے دنوں میں نے پڑھا تھا کہ ٹیم انڈیا کے کپتان مہندر سنگھ دھونی سب سے زیادہ رئیس کھلاڑی بن گئے ہیں اور ان کی سالانہ آمدنی کروڑوں میں ہے۔ سچن تندولکر جو آج کل سرخیوں میں ہیں، کے خلاف ایک الزام لگ رہا ہے کہ وہ کمائی کی وجہ سے کرکٹ سے رٹائرمنٹ نہیں لینا چاہتے، کہنے کا مطلب یہ ہے کہ کرکٹ میں بہت پیسہ ہے۔ یہ خوشی کی بات ہے کہ اب لوگوں کا پلان کرکٹ سے ہٹ کر دوسرے کھیلوں کی طرف بھی مڑا ہے۔ کشتی، باکسنگ، شوٹنگ، ٹینس، بیڈ منٹن اور ایتھلیٹ جیسے کئی کھیل ہیں جہاں بھارتیوں نے نام کمایا ہے لیکن ان میں بھی ایسی دھن ورشا نہیں ہوئی جیسی کرکٹ پر ہوئی ہے۔ خیر ! ہم بات کررہے تھے ہاکی انڈیا کی۔ لندن اولمپک میں آخری مقام پررہنے سے ہاکی کھلاڑیوں کی حالت کافی پتلی ہوگئی لیکن اب ان میں سے کچھ ہی قسمت ضرور جاگنے والی ہے۔ کھلاڑیوں کی قسمت پلٹنے کا آغاز ہوگیا ہے۔
دیش میں پہلی بار ہاکی کھلاڑیوں کو جو رقم دی جارہی ہے اس کی انہوں نے امید تک نہیں کی ہوگی۔ پچھلے دنوں چیمپئن ٹرافی میں بھارت کو وقار دلانے والے کپتان سردار سنگھ کو اس کا انعام 78 ہزار ڈالر کی سب سے اونچی بولی میں ملا ہے لیکن سب سے زیادہ رقم پانے والے کھلاڑی ہا لینڈ کے تجربہ کار کھلاڑی ہیں اور اترپردیش ویزٹس کے ذریعے خریدے گئے ٹین ڈی نوجر رہے۔ انہیں 83 ہزار ڈالر ملیں گے۔ ٹین ڈی نوجر کو سب سے زیادہ رقم دلانے میں سب سے اہم کردار ہندوستانی ڈریگ چلکر وی آر رگھوناتھ کا رہا۔ رگھوناتھ کو لینے کے لئے 76 ہزار ڈالر لگا دئے گئے۔ نوجر اچھے کھلاڑی ہونے کی وجہ سے ان سے15فیصد زیادہ پاکر 87 ہزار 400 ڈالر پر پہنچ گئے۔ اس نیلامی میں سبھی ٹیموں کو 14 بھارتیہ ،10 غیر ملکی کھلاڑیوں کے طور پر 24 کھلاڑی لینے تھے۔ ہاکی انڈیا کے کپتان سردار سنگھ کی نیلامی پر رد عمل یوں رہا، میں جب تک پہنچا میری بولی لگ چکی تھی۔ سارا دن چلی ہاکی انڈیا لیگ کی بولی کو دیکھ کر بہت مزہ آیا۔ مجھے جو پیسے ملے میں اس سے بہت خوش ہوں۔ ہمارے نوجوان کھلاڑیوں کو خاص طور پر اس لیگ سے اپنے کھیل کو بہتر بنانے میں مدد ملے گی۔
(انل نریندر)

تبصرے

اس بلاگ سے مقبول پوسٹس

’’مجھے تو اپنوں نے لوٹا غیروں میں کہاں دم تھا۔۔ میری کشتی وہاں ڈوبی جہاں پانی بہت کم تھا‘‘

’وائف سواپنگ‘ یعنی بیویوں کی ادلہ بدلی کامقدمہ

سیکس ،ویڈیو اور وصولی!