رام دیو کے ٹرسٹوں کا رجسٹریشن رد ہوگا اور ودیشی جائیداد ضبط



بابا رام دیو پر سرکاری شکنجہ کستا جارہا ہے۔حال ہی میں دہلی میں بابا رام دیو کے مظاہرے کے دوران شروعاتی دنوں میں ضرور لگا تھا کہ شاید اندر خانے بابا کی سرکار سے کوئی ڈیل ہوگئی ہے کیونکہ بابا سونیا کو ماتا کہہ رہے تھے اور راہل کو بھائی۔ پر مظاہرے کے آخری دنوں میں بابا سخت ہوگئے اور انہوں نے کانگریس پر ہلہ بول دیا۔ اب مرکزی سرکار نے اپنی ساری ایجنسیوں کو رام دیو کے کاروبار میں خامیاں نکالنے کے لئے لگادیا ہے۔ بابا رام دیو دان کے نام پر کاروبار کررہے ہیں ایسا کہنا ہے انکم ٹیکس ڈپارٹمنٹ کا۔ انکم ٹیکس ڈپارٹمنٹ کا کہنا ہے کہ یوگ گورو کا پتنجلی یوگ پیٹھ ٹرسٹ کاروبار کررہا ہے۔ میڈیا کی ایک رپورٹ کے مطابق انکم ٹیکس ڈپارٹمنٹ بابا رام دیو کے ٹرسٹ کو چیری ٹیبل تنظیم کے طور پر رجسٹریشن رد کرنے کی تیاری کررہا ہے۔اس کے علاوہ ٹرسٹ کو دی جانے والی سبھی چھوٹ بھی واپس لینے کی تیاری میں ہے۔ انکم ٹیکس ڈپارٹمنٹ کے مطابق بابا رام دیو کا یہ پتنجلی یوگ پیٹھ تجارتی سرگرمیوں میں شامل ہے۔ ساتھ ہی ٹرسٹ کمائی کرنے میں جٹا ہے۔ انکم ٹیکس محکمے نے پتنجلی یوگ پیٹھ کا رجسٹریشن رد کرنے سے پہلے 100 سوالوں کی لسٹ بھیجی ہے۔ خبر یہ بھی ہے کہ انگلینڈ میں دان میں ملے دویپ سمیت بابا رام دیو کے ودیشی میں واقع کروڑوں کی جائیداد کو ضبط کرنے کی تیاری بھی شروع ہوگئی ہے۔دراصل ان سبھی جائیدادوں کو حاصل کرنے کے لئے رام دیو کے قریبی ساتھی بال کرشن کے پاسپورٹ کا استعمال ہوا ہے اور سی بی آئی اس پاسپورٹ کے فرضی ہونے کے الزام میں عدالت میں چارج شیٹ داخل کرچکی ہے۔منی لانڈرنگ قانون کے تحت فرضی پاسپورٹ کا استعمال کر بنائی گئی جائیداد ضبط کی جاسکتی ہے۔ ای ڈی کے پاس دستیاب جانکاری کے مطابق بابا کی ودیش میں کروڑوں روپے کی جائیداد جن ٹرسٹوں کے نام ہے ان میں بالکرشن ٹرسٹی ہیں۔یہ جائیداد نیپال، ماریشس، انگلینڈ اور امریکہ میں واقع ہیں۔ اس پودار دمپتی کے ذریعے ایک دویپ بھی شامل ہے۔ای ڈی کے ایک سینئر افسر نے بتایا کہ جلد ہی بالکرشن کو حراست میں لیکر ان جائیدادوں کے بارے میں پوچھ تاچھ کی جائے گی۔ اس کے ساتھ ہی متعلقہ دیشوں کی سرکار سے ان جائیدادوں اور ان کے مالکوں کے بارے میں قانونی دستاویز منگائے جائیں گے۔ پاسپورٹ قانون کی خلا ف ورزی منی لانڈرنگ روک تھام قانون کے تحت جرم ہے۔ ظاہر ہے کہ پاسپورٹ قانون کی خلاف ورزی کر بنائی گئی جائیدادوں کو ای ڈی ضبط کر سکتا ہے۔ فرضی پاسپورٹ کے معاملے میں سی بی آئی پہلے ہی بالکرشن کے خلاف چارج شیٹ داخل کرچکی ہے اسی لئے ای ڈی قانونی طور پر ان جائیدادوں کو عارضی طور سے ضبط کرنے کی کارروائی شروع کرسکتی ہے۔ عدالت کے ذریعے بالکرشن کو قصوروار ٹھہرائے جانے کے بعد یہ جائیدادیں عارضی طور پر ضبط کرلی جائیں گی۔ ای ڈی پہلے بھی ودیش میں واقع جائیداد کو منی لانڈرنگ روک تھام قانون کے تحت ضبط کر چکی ہے۔ کڈنی ریکٹ چلانے والے ڈاکٹر امت کمار پر کڈنی ریکٹ میں کمائی گئی جائیداد کو خریدنے کا الزام ہے۔
(انل نریندر) 

تبصرے

اس بلاگ سے مقبول پوسٹس

’’مجھے تو اپنوں نے لوٹا غیروں میں کہاں دم تھا۔۔ میری کشتی وہاں ڈوبی جہاں پانی بہت کم تھا‘‘

’وائف سواپنگ‘ یعنی بیویوں کی ادلہ بدلی کامقدمہ

سیکس ،ویڈیو اور وصولی!