آئی ایس آئی چیف لیفٹیننٹ جنرل پاشا کی بھارت کو دھمکی

Daily Pratap, Indias Oldest Urdu Daily
شائع 19مئی2011
انل نریندر
اسامہ بن لادن معاملہ اور ساری دنیا میںبے نقاب ہونے بعد پاکستان بوکھلا گیا ہے اور اس بوکھلاہٹ میںوہ آئے دی کوئی نہ کوئی الٹا سیدھا بیان دے رہا ہے۔ کبھی پاکستانی پارلیمنٹ میں وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی امریکہ کو دھمکی دیتے ہیں جب تک امریکہ نے ڈرون حملے بند نہیں کئے تب تک نیٹو کے قافلے کو اپنے دیش سے گذرنے نہیں دیا جائے گا۔اب پاکستان کی خفیہ ایجنسی آئی ایس آئی کے چیف احمد شجاع پاشا نے پاکستان کی سینٹ اور قومی اسمبلی کے ممبران کو فوجی تیاریوں کی جانکاری دیتے ہوئے بھارت کو دھمکی دے ڈالی اگر بھارت نے امریکی طرز پر ایبٹ آباد جیسے حملوں کو انجام دیا تو پاکستان بھی اس کے ٹھکانوں پر دھاوا بول دے گا۔ اس کے لئے پاکستان نے باقاعدہ تیاری کرلی ہے۔ پاشا نے کہا کہ آئی ایس آئی نے حملے کے لئے ہندوستانی مقامات کی پہچان کرلی ہے۔ اتنا ہی نہیں وہ بھارت میں واقع ٹھکانوں کو کیسے تباہ کرے گا اس کی بھی ریہرسل کی جاچکی ہے۔
اس بات سے انکار نہیں کیا جاسکتا کہ اسامہ معاملے کے بعد بوکھلائی پاکستانی فوجی مشینری اپنی عوام کی توجہ بٹانے کے لئے کچھ بھی کر سکتی ہے اور بھارت کو ہمیشہ تیار رہنا ہوگا لیکن پاشا کے بیان کو زیادہ سنجیدگی سے نہیں لیا جانا چاہئے۔خفیہ ایجنسی آئی ایس آئی کی کمان سیدھی پاکستانی فوج کے ہاتھ میں ہوتی ہے۔ ایبٹ آباد میں ملٹری اکیڈمی اور فوج کے تین ریجمنٹوں کے ہیڈ کوارٹر کے پاس رہ رہے دنیا کے سب سے خطرناک آتنکی اسامہ بن لادن کے خلاف 2 مئی کو چپ چاپ کارروائی کر امریکی بحریہ نیوی سیل کمانڈو نے جب اس کا صفایا کردیا ہے جب سے پوری دنیا میں پاکستان کی تھو تھو ہو رہی ہے۔ اس سے اس کی پوری فوجی اور خفیہ مشینری سوال کے گھیرے میں آچکی ہے۔ پاکستان کے اندرونی مورچے پر امریکی کارروائی کو دیش کی سرداری پر حملے کی شکل میں لیا جارہا ہے۔ دیش کی سیاسی لیڈر شپ چاہے وہ صدر آصف علی زرداری ہوں یا پھر پاکستانی وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی ہوں۔ لیکن دیش کی عوام کو کوئی تسلی بخش جواب نہیں دے پا رہے ہیں۔ اس سے نمٹنے کے لئے پہلے کو آئی ایس آئی کو سول حکومت کو وزارت داخلہ کے تحت لینے کا چال چلی گئی لیکن جب پاکستانی فوج اس کے لئے تیار نہیں ہوئی تو پاشا کو آگے کرنے کی کوشش ہوئی۔ پاشا کو اس کا احساس پہلے ہی ہوگیا تھا لہٰذا13 مئی کو جب پارلیمنٹ کے بند کرمے میں کیمرے کے سامنے پیشی ہوئی تو انہوں نے سیاستدانوں کو مستقبل کے بارے میں واقف کرانے کی غرض سے کہا کہ بھارت اگر امریکہ کی طرح کوئی کارروائی کرتا ہے تو اس پر فوراً حملے کئے جائیںگے۔ اس کے لئے ہندوستانی ٹھکانوں کی پہچان ہوئی ہے۔ دراصل بھارتیہ فوج کے جنرل وی کے سنہا نے حال ہی میں کہا تھا بھارت بھی سرحد پار کرکے پناہ گاہوں کو نیست و نابود کرنے کے لئے امریکہ جیسی کارروائی کرنے کی اہلیت رکھتا ہے۔ اس سے پورے پاکستان میں کھلبلی مچ گئی۔ آئی ایس آئی کے چیف پاشا ہی نہیں پورا پاکستان اس وقت بوکھلا گیا ہے اور بوکھلاہٹ میں اپنی عوام کی توجہ ہٹانے کے لئے کوئی بڑی حماقت بھی کر سکتا ہے اس لئے ہمیں اپنی تیاری پوری طرح رکھنی ہوگی۔

تبصرے

اس بلاگ سے مقبول پوسٹس

’’مجھے تو اپنوں نے لوٹا غیروں میں کہاں دم تھا۔۔ میری کشتی وہاں ڈوبی جہاں پانی بہت کم تھا‘‘

’وائف سواپنگ‘ یعنی بیویوں کی ادلہ بدلی کامقدمہ

آخر کتنے دن کی جنگ لڑ سکتی ہے ہماری فوج؟