کیا شاہ رخ خاں غدار ہے؟

ایسا کہنا کچھ بی جے پی کے لیڈروں کا ہے کیوں کہ شاہ رخ خاں کی آئی پی ایل ٹیم کولکاتہ نائیٹ رائیڈر ٹیم میں بنگلہ دیش کے تیز گیندباز مستفیظ الرحمان کو اپنی ٹیم کے لئے خرید لیا ہے ۔مستفیظ الرحمان کو کولکاتہ نائٹ رائیڈرس نے آئی پی ایل 2026 کے لئے نو کروڑ سے زیادہ میں خریدا تھا ۔بالی ووڈ سپر اسٹار شاہ رخ خاں اس ٹیم کے مالکان میں سے ایک ہیں ۔اب خبر آئی ہے کہ بی سی سی آئی نے کولکاتہ نائیٹ رائیڈرس کو بنگلہ دیش کے تیز گیندباز رحمان کو ٹیم سے ریلیز کرنے کے لئے کہا ہے ۔بی سی سی آئی کے سکریٹری دیو جیت سیکیا نے اے این آئی کو بتایا کہ یہ فیصلہ حالیہ واقعات کو دیکھتے ہوئے لیا گیا ہے ۔بورڈ نے کے کے آر کو رحما کے بدلے کسی دوسرے کھلاڑی کو رکھنے کی اجازت دے گا ۔اس سے پہلے بھارت کے ساؤتھ کٹر پسند تنظیم اور کچھ بی جے پی لیڈروں نے مستفیظ الرحمان کو ٹیم میں شامل کرنے پر شاہ رخ خاں پر جم کر نکتہ چینی کی تھی ۔رام بھدر چاریہ نے شاہ رخ خاں پر تنقید کرتے ہوئے پی ٹی آئی سے کہا تھا کے کے آر میں مستفیظ الرحمان کو شامل کرنا افسوس ناک ہے اس سے پہلے دیو کی نند ن ٹھاکر نے بھی بنگلہ دیش میں ہندوؤں پر ہو رہے تشدد کا حوالہ دیتے ہوئے کے کے آر کے فیصلے پر سوال اٹھایا تھا اور کہا تھا کہ بنگلہ دیش میں ہندوؤں کا بے رحمانہ طریقہ پر قتل کیاجارہا ہے، ان کے گھر جلائے جارہے ہیں ۔ان کی ماں اور بیٹیوں سے آبرو ریزی ہورہی ہے ۔اس طرح کی بے رحمانہ قتل کی وارداتوں کو دیکھنے کے بعد کوئی اتنا بے رحم کیسے ہوسکتا ہے کہ ا س دیش کے کسی کرکٹر کو اپنی ٹیم میں شامل کرے؟ وہیں بی جے پی نیتا اور یوپی میں سردھنا کے سابق ممبر اسمبلی سنگیت سنگھ سوم نے مستفیظ الرحمان کو کے کے آر میں شامل کرنے کے لئے شاہ رخ خاں کو غدار تک کہہ دیا تھا ۔انہوں نے کہا تھا کہ شاہ رخ خاں کو بھارت میں رہنے کا کوئی حق نہیں ہے ۔سنگیت سوم نے میرٹھ میں کہا تھا ایک طرف بنگلہ دیش میں ہندوؤں کا قتل عام ہورہا ہے ۔تو دوسری طرف آئی پی ایل نیلامی میں کرکٹروں کو خریداجارہاتھا۔مگر بنگلہ دیش میں بھارت مخالف نعرے لگ رہے ہیں۔وزیراعظم کو گالیاں دی جارہی ہیں مگر شاہ رخ خاں جیسے غدار 9 کروڑ خرچ کرکے ان کی مددکررہے ہیں ۔ان کھلاڑیوں کی اپوزیشن لیڈروں او رمسلم مذہبی تنظیموں نے بڑی مذمت کی ہے ۔کانگریس نیتا سپریہ شرینیت نے کہا کہ سب سے پہلے میں یہ پوچھا چاہتی ہوں کہ بنگلہ دیشی کھلاڑیوں کو اس پول میں کس نے ڈالا؟ یہ سوال بی سی سی آئی کے لئے ہے ۔وزیرداخلہ کے بیٹے جے شاہ کو جواب دینا چاہیے کہ بنگلہ دیشی کھلاڑیوں کو اس پول میں کس نے ڈالا۔جہاں آئی پی ایل کھلاڑیوں کی خرید وفروخت ہوتی ہے جہاں کھلاڑیوں کی نیلامی ہوتی ہے ۔کانگریس ایم پی من ی کپن ٹیگور نے شاہ رخ خاں پر ہوئے حملوں کو بھارت کی تہذیبی وراثت پر حملہ بتایا۔جمعرات کو اپنے ایکس پر لکھا سپر اسٹار شاہ رخ خاں کو غدار کہنا بھارت کی کثیر تہذیب پر حملہ ہے ۔نفرت اور قومیت کی تشریح نہیں ہوسکتی ۔آر ایس ایس کو سماج میں زہر گھولنا بند کرنا چاہیے ۔امام ایسوسی ایشن کے صدر مولانا ساجد رشیدی نے کہا کہ احتجاج مظاہرے اکثر صرف اس لئے ہوتے ہیں کیوں کہ ان میں مسلم نام شامل ہوتے ہیں ۔شاہ رخ خاں ایک مسلم ہیں ۔مستفیظ الرحمان بھی مسلم ہیں اس لئے احتجاج ہونا لازمی ہے ۔کیوں کہ مسلمانوں کے تئیں نفرت سامنے آتی ہے ۔ (انل نریندر)

تبصرے

اس بلاگ سے مقبول پوسٹس

’وائف سواپنگ‘ یعنی بیویوں کی ادلہ بدلی کامقدمہ

سیکس ،ویڈیو اور وصولی!

’’مجھے تو اپنوں نے لوٹا غیروں میں کہاں دم تھا۔۔ میری کشتی وہاں ڈوبی جہاں پانی بہت کم تھا‘‘