ہریانہ میں ٹریپل انجن کی سرکار!

ہریانہ اسمبلی چناﺅ میں کامیابی کی ہیٹ ٹرک بنانے کے 6 مہینے سے بھی کم وقت میں حکمراءبھاجپا نے بلدیاتی انتخابات میں ایک طرفہ جیت درج کی ہے ۔اسمبلی چناﺅ کے بعد یہ چناﺅ بھاجپا اور کانگریس دونوں کے لئے امتحان جیسا تھا ۔جس میں کانگریس پھر سے فیل ہوتی نظر آئی ۔حالت یہ رہی کے ہریانہ کے کل 10 میونسپل کارپوریشنوں میں 9 پر بھاجپا نے کامیابی حاصل کی ۔اس طرح ہریانہ میں ٹریپل انجن کی سرکار بن گئی ہے ۔،وہیں مانے سر میونسپل کارپوریشن میں آزاد میئر ڈاکٹر اندر جیت یادو کامیاب ہوئے ۔کانگریس کا دس میں سے کسی بھی ایک سیٹ پر خاتہ نہیں خل سکا ۔اس کے علاوہ 21 میونسپل کونسلوں کے چناﺅ میں کانگریس کو زبردست دھکہ لگا ہے ۔کانگریس کو اپنے گڑھ میں بھی ہار کا سامنا کرنا پڑا ۔سابق وزیر اعلیٰ بھوپندر سنگھ ہڈا کے گڑھ روہتک میں بھاجپا پھر مئیر کی کرسی پر قابض ہو گئی ۔وہیں کماری شیلجا کا حلقہ سرسہ میونسپل کونسل میں پہلی بار بھاجپا کامیاب ہوئی ہے ۔ہریانہ کے وزیر اعلیٰ نایاب سنگھ سینی نے کہا کے فرید آباد میں میئر عہدے پر بھاجپا امیدوار پروین بترا جوشی نے دیش میں سب سے بڑی جیت حاصل کی ہے۔انہوں نے 3 لاکھ 16 ہزار سے زیادہ ووٹوں سے کانگریس کی لتا رانی کو ہرایا ہے ۔چناﺅ کیمپن میں بھاجپا کا نارا ٹریپل انجن کی سرکار کام کر گیا ۔اسمبلی کی طرح بوتھ ستح پر تنظیم کی مضبوتی نظر آئی ۔وزیر اعلیٰ سینی کی محنت بھی رنگ لائی ۔کانگریس کا بکھراﺅ جاری ہے ۔ (انل نریندر)

تبصرے

اس بلاگ سے مقبول پوسٹس

’وائف سواپنگ‘ یعنی بیویوں کی ادلہ بدلی کامقدمہ

’’مجھے تو اپنوں نے لوٹا غیروں میں کہاں دم تھا۔۔ میری کشتی وہاں ڈوبی جہاں پانی بہت کم تھا‘‘

سیکس ،ویڈیو اور وصولی!