اب لیجئے دہلی میں گہری سانس!

این سی آر میں کھل کر سانس لینے کے دن آخر کار آ گئے ہیں ۔ہوائی کوالٹی بتانے والے انڈیکس سنیچر کو دہلی میں 85 رہا ۔جنوری سے 15 مارچ کے درمیان گزشتہ 3 برسوں سے سب سے صاف ہوا رہی ۔آلودگی کے لحاذ سے دیکھےں تو اس موسم میں پہلی بار دہلی اور آس پاس کے شہروں میں ائر کوالٹی ستح تسلی بخش رہی ہے ۔اے کیو آئی جب 51 سے 101 کے درمیان رہے تو اسے تسلی بخش مانا جاتا ہے ۔آلودگی میں کمی کے بعد سنیچر کو گریپ - ون کی بندشیں فوراً واپس لے لی گئیں ہیں ۔اس طرح اب یہ پورا علاقہ گریپ سے نجات پا گیا ۔ساتھ ہی یہ سال کا پہلا موقع ہے جب انڈیکس 100 سے نیچے آیا ہے ۔گزشتہ2 برسوں کے مقابلے میں تسلی بخش رہا ۔اس سے پہلے 29 اکتوبر 2024 کو اے کیو آئی 79 رہاتھا۔تب تیز ہواﺅں اور بوندا باندی کے سبب آلودگی سطح میں کمی آئی ہے ۔دہلی کے علی پور میں سنیچر کو اے کیو آئی محض 50 رہا ۔اگر اے کیو آئی سے 50 کے بیچ ہو تو ہوا صاف مانی جاتی ہے ۔محکمہ موسم کے مطابق اتوار کو بھی ہوا ٹھیک ٹھاک رہے گی ۔پیر اور منگلوار کو آلودگی میں تھوڑا اضافہ رہے گا ۔ادھر دہلی حکومت میں راجدھانی میں ائر پولیوشن کو کنٹرول کرنے ہوا میں بہتری کے لئے ایک وسیع شروعات کی ہے ۔وزیراعلیٰ ریکھا گپتا نے مہم کا اعلان کرتے ہوئے کہا کے راجدھانی کی ائر کوالٹی میں بہتری لانے کے لئے ٹھوس قدم اٹھائے جا رہے ہیں ۔دراصل دہلی کو صاف اور آلودگی کے نجات دلانا سرکار کی اولین ترجیح ہے ۔اور اس کے لئے مختلف محکموں کو فوری اور موثر کارروائی یقینی کرنے کے احکامات دئے گئے ہیں ۔وزیراعلیٰ ریکھا گپتا نے بتایا کے اس اسکیم کے تحت دہلی کے پوری رنگ روڈ کو صاف کرنے والی مشینوں کا روزانہ استعمال کیا جائے گا اور سڑک کے کنارے دھول کو کنٹرول کرنے کے لئے پانی کے فوارے لگائے جائے گے اس کے علاوہ تعمیراتی جگہوں پر دھول کنٹرول سیل کی ہدایتوں کو سختی سے لاگو کیا جائے گا ۔ساتھ ہی پی یو سی جانچ کی رفتار بڑھائی جائے گی ۔ہم وزیر اعلیٰ ریکھا اور دہلی سرکار کو بدھائی دیتے ہیں کے انہوںنے عہدہ سنبھالتے ہی اس ضروری مسلے پر توجہ دی ۔پچھلے 10 برسوں سے اس مسلے کا کوئی تسلی بخش نتیجہ نہیں مل سکا۔دہلی کی بھاجپا سرکار نے ذمہ داری سنبھالتے ہی اس برننگ مسلے پر توجہ دی اور صحیح سمت میں قدم اٹھانے کے شروع کر دئے ہیں ۔ (انل نریندر)

تبصرے

اس بلاگ سے مقبول پوسٹس

’وائف سواپنگ‘ یعنی بیویوں کی ادلہ بدلی کامقدمہ

’’مجھے تو اپنوں نے لوٹا غیروں میں کہاں دم تھا۔۔ میری کشتی وہاں ڈوبی جہاں پانی بہت کم تھا‘‘

سیکس ،ویڈیو اور وصولی!