اداکارہ رانیااور سونا اسمگلنگ!
انفورسمنٹ ڈاریکٹریٹ (ای ڈی)نے سونا اسمگلنگ گروہ کی بڑی سازش سے تعلق اور منی لاڈرنگ جانچ کے تحت جمعرات کو بیگلورو اور کچھ مقامات پر چھاپے ماری کی سرکاری ذرائع نے یہ اطلاع دی ہے ۔کرناٹک کے میسول خفیہ ڈاریکٹریٹ (ڈی آر آئی)نے حال ہی میں سونا اسمگلنگ کے معاملے میں ایک فلم اداکرہ رانیا کو گرفتار کیا ہے۔ذرائع نے بتایا کے حال ہی میں سی بی آئی کی ایف آئی آر اور ڈی آر کے ایک کیس کا نوٹس لیتے ہوئے منی لاڈرنگ انسداد ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے ۔ڈی آر آئی کے معاملے میں رانیا راﺅ کو سونا اسمگلنگ کے الزام میں گرفتار کیا گیا ۔جانچ کا مقصد ہوائی اڈو ں کے ذریعہ سے سونے کی اسمگلنگ کی بڑی سازش اور بااثر افراد ،سرکار حکام و سیاسی لوگوں کے سمیت مختلف لوگوں کے ذریعہ جرم سے پیسہ کمانے کی پڑتال کرنا ہے ۔ذرائع کے مطابق کرناٹک میں بنگلورو سمیت کئی مقامات پر چھاپے مارے گئے ہیں ۔ڈی آر آئی نے 3 مارچ کو دبئی سے لوٹنے کے بعد دیو گوڑا بین الا قوامی ہوائی اڈے پر ادکارہ رانیا راﺅ کے پاس سے 12.56 کروڑ مالیت کی سونے کی چھڑےں ضبط کی تھی۔اس کے بعد رانیا کو گرفتار کیا گیا ،اداکارہ آئی پی ایس افسر رام چندر راﺅ کی سوتےلی بیٹی ہیں جو حال میں کرناٹک اسٹیٹ پولس رہائش اور بنیادی اسٹرکچر وکاس نگم لمیٹیڈ میں سی ایم ڈی کے طور پر کام کرتے ہیں ۔پولس افسر نے رانیا کی مبینہ ناجائز کارروایوں میں کسی بھی طرح سے منسلک ہونے سے انکار کیا ہے ۔رانیا نے بتایا کے اس نے سونے کو اپنی جنس اور جوتوں میں چھپایا تھا اس سونے کو جسم میں بھی چھوپاکر اسے اسمگلنگ کا سونے کا ہوائی اڈے کے پاس انتظار کر رہے شخص کو دینا تھا ۔غور طلب ہے کے رانیا کی گرفتاری کے بعد 6 مارچ کو ممبئی کے بین الاقوامی ہوائی اڈے سے دبئی سے آئے عمان اور یو اے ای کے دو شہریوں کو گرفتار کیا گیا ۔جو 18 کروڑ 92 لاکھ مالیت کے 21.28 کلوگرام سونے کو بھارت میں اسمگلنگ کرنے کی کوشش کر رہے تھے ۔دبئی سے دونا لانے والے مبینہ اسمگلروں کی گرفتاری سے اسمگلنگ کے سنڈیکٹ کااشارہ ملتا ہے ۔
(انل نریندر)
تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں