دلچسپ ہونے جا رہا ہے ہریانہ کا چناو!

اس مرتبہ لوک سبھا کاچناو¿ ہریانہ کا دلچسپ ہونے جا رہا ہے ۔اس بار ہو رہا لوک سبھا چناو¿ پچھلے چناو¿ سے الگ ہے ۔ہر بار چناوی دنگل میں کودنے والے ہریانہ کے کئی سیاسی سرکردہ اس مرتبہ لوک سبھا چناو¿ کے دنگل سے باہر ہیں ۔سابق وزیراعلیٰ اوم پرکاش چوٹالہ ،سابق وزیراعلیٰ بھوپندر سنگھ ہڈا اور سابق نائب وزیراعلیٰ دشینت چوٹالہ تینوں ہی چناو¿ میدان سے باہر بیٹھ کر اپنی پارٹی کی کمان سنبھالے ہوئے ہیں ۔کوپی چوٹالہ بزرگ ہونے اور دس سال سزا کے چلتے چناوی میدان میں نہیں ہیں ۔جبکہ ان کے بیٹے اور جن نائک جنتا پارٹی کے بانی ڈاکٹر ابھے سنگھ چوٹالہ بھی دس سال کی سزا ہونے کے چلتے چناو¿ نہیں لڑرہے ہیں ۔پچھلی بار چناو¿ لڑنے والے ہڈا اور دشینت چوٹالہ دونوں ہی چناو¿ سے باہر ہیں اور اپنی اپنی پارٹی کی کمان سنبھال رکھی ہے ۔تینوں امیدواروں کی کمپین کو تیزی دیں گے ۔پچھلی بار سابق وزیراعلیٰ بھوپندر سنگھ ہڈا نے سونی پت سے اور دشینت سے حصار سے چناو¿ لڑا تھا اور دونوں کو ہار کا سامنا کرنا پڑا تھا ۔جن نائک پارٹی نے اس بار دشینت چوٹالہ کی جگہ پر حصار سے ممبر اسمبلی نینی چوٹالہ پر داو¿ کھیلا ہے ۔حالانکہ پہلے تیاری تھی دشینت کو ہی میدان میں اتارا جائے لیکن پارٹی کے عہدیداران کے استعفیٰ کے بعد تنظیم کو سنبھالنے کیلئے دشینت نے فیصلہ کیا کہ وہ ریاست بھر میں امیدواروں کیلئے کمپین کریں گے ۔ہریانہ میں لوک سبھا چناو¿ اور 2024 میں اس بار کئی سیٹ ہاٹ رہنے والی ہیں ۔لیکن سب سے دلچسپ مقابلہ حصار لوک سبھا سیٹ پر دیکھنے کو مل رہا ہے ۔حصار لوک سبھا سیٹ پر ایک ہی خاندان کے تین ممبر چناو¿ لڑ رہے ہیں وہ بھی الگ الگ پارٹیوں کے نشان پر ۔حصار پارلیمانی حلقہ میں پہلی بار ایسا ہو رہا ہے جب دیش کے سابق نائب وزیراعظم چودھیری دیوی لال کے خاندان کے تین افراد ایک ہی سیٹ پر آمنے سامنے ہیں ۔حصار لوک سبھا سیٹ پر بھاجپا نے سابق نائب وزیراعظم چوھری دیوی لال کے بڑے بیٹے رنجیت سنگھ چوٹالا کو اپنا امیدوار بنایا ہے وہیں جن نائک پارٹی نے نینا چوٹالا کو میدان میں اتارا ہے ۔نینا جے جے پی صدر ابھے سنگھ چوٹالا کی بیوی ہیں جو دیوی لال کے دوسرے بیٹے سابق وزیراعلیٰ اوم پرکاش چوٹالا کے بیٹے ہیں اسی طرح سے انڈین نیشنل لوک دل نے پارٹی کی ویمن ونگ کی جنرل سیکریٹری سنینا چوٹالا کو حصار سیٹ سے میدان میں اتارا ہے ۔سنینا روی چوٹالا کی بیوی ہیں ۔روی چوٹالا چودھری دیوی لال کے سب سے چھوٹے بیٹے سورگیہ پرتاپ سنگھ چوٹالا کے بیٹے ہیں ۔اس طرح سے صاف ہے کہ حصار لوک سبھا سیٹ پر سیاسی حالات ایسے ہیں کہ دو بہوو¿ں اور ایک سسر کے درمیان لڑائی لوگوں کو دیکھنے کو مل رہی ہے ۔خاص بات یہ ہے کہ سبھی تین امیدوار چودھری دیوی لال خاندان سے ہیں ۔چودھری دیوی لال کے خاندان کی بات کریں تو ایک چوتھا چوٹالا پریوار کا ممبرابھے سنگھ چوٹالا فرزند اوم پرکاش چوٹالا کرکچھیتر لوک سبھا سیٹ سے چناو¿ میدان میں ہے۔بہر حال ہریانہ میں دیوی لال پریوار کے افراد میں دلچسپ مقابلہ ہونے جا رہا ہے ۔اس پر سبھی نے نظریں بنائے رکھی ہیں ۔ (انل نریندر)

تبصرے

اس بلاگ سے مقبول پوسٹس

’’مجھے تو اپنوں نے لوٹا غیروں میں کہاں دم تھا۔۔ میری کشتی وہاں ڈوبی جہاں پانی بہت کم تھا‘‘

’وائف سواپنگ‘ یعنی بیویوں کی ادلہ بدلی کامقدمہ

ہریانہ میں غیر جاٹوں کے بھروسے بھاجپا!