تیسرا مرحلہ بھاجپا کیلئے بڑی چنوتی !

دوسرے مرحلے کاچناو¿ ختم ہونے کے بعد بھاجپا کیلئے تیسرا مرحلہ بھاجپا کیلئے بے حد اہم ہے ۔اسی مرحلے میں بھاجپا نے 2019 کے عام چناو¿ میں سب سے زیادہ 75 سیٹیں جیتی تھیں ۔بہار میں پرانا این ڈی اے دوبارہ سے متحدہو گیا ہے لیکن مہاراشٹر میں ادھو ٹھاکرے کی شیو سینا کے الگ ہونے کا نقصان اٹھانا پڑ سکتا ہے ۔تیسرے مرحلے میں بارہ ریاستوں کی 94 سیٹوں کیلئے سات مئی کو ووٹ پڑیں گے اس مرحلے میں 2019 میں ہوئے چناو¿ بھاجپا کو 70 اور این ڈی اے کو 78 سیٹیں ملی تھیں ۔اب تک دو مرحلوں مین ہوئے چناو¿ میں 199 پارلیمانی سیٹوں پر پولنگ ہو چکی ہے ۔اس میں 2019 میں بھاجپا کو 40 سیٹیںملی تھیں دوسرے مرحلے میں 88 سیٹوں کیلئے چنا و¿ ہوا تھا جس میں بھاجپا کی جھولی میں 62 سیٹیں گئی تھیں ۔اب 7 مئی کو ہونے والے تیسرے مرحلے میں 12 ریاستوں و مرکزی حکمراں ریاستوں کی 94 سیٹوں پر پولنگ ہوگی ۔تیسرے مرحلے میں 12 ریاستوں اس میں آسام کی 4 ، بہار کی 5 ،چھتیس گڑھ کی 7 ، گوا کی 2 ۔گجرات کی سبھی 26 ،کرناٹک کی 14 ، ایم پی کی 8 ،مہاراشٹر کی 11 ،اتر پردیش کی 10 ،مغربی بنگال کی 4 ، دادرا نگر ہویلی اور دمندیپ اور جموں وکشمیر کی اننت ناگ راجوری سیٹ پر چناو¿ ہوں گے ۔بھاجپا نے آسام کی 4 میں سے ایک گوہاٹی سیٹ جیتی تھی ۔بہار میں پانچ میں سے بھاجپا کو ایک سیٹ ملی تھی لیکن باقی 4 سیٹیں این ڈی اے میں شامل جے ڈی یو اور ایل جے پی کو ملی تھیں ۔چھتیس گرھ میں سات میں 6 سیٹیں بھاجپا نے جیتی تھیں ۔گوا کی 2 میں سے 1 سیٹ بھاجپا کی جھولی میں گئی تھی ۔سب سے بڑا حصہ بھاجپا کو گجرات سے ملا تھا ۔وہاں 26 میں سے 26 سیٹیں بھاجپا کو ملی تھیں ۔کرناٹک کی 14 سیٹوں کیلئے چناو¿ ہوگا جس میں سے 11 سیٹیں بھاجپا کے پاس ہیں ۔مدھیہ پردیش کی 9 میں سے 9 سیٹیں بھاجپا نے جیتی تھیں جبکہ مہاراشٹر کی 11 میں سے 5 سیٹیں بھاجپا کو ملی تھیں ۔شیو سینا نے 4 سیٹیں جیتی تھیں ۔اس بار شیو سینا الگ ہے ایکناتھ شندھے گروپ بھاجپا کے ساتھ ہے اس گروپ کا سخت امتحان ہونا ہے ۔اتر پردیش کی 10 لو ک سبھا سیٹوں کیلئے چناو¿ ہونا ہے اس میں سے بھاجپا کے پاس 8 سیٹیں اور سماج وادی کے پاس 2 سیٹیں ہیں ۔تیسرے مرحلے میں مغربی بنگال کی 4 سیٹوں پر چناو¿ ہے جس میں سے بھاجپا کو 1 سیٹ بھی نہیں ملی تھی ۔تیسرے مرحلے میں بھاجپا کے پاس اتر پردیش ،آسام ،مغربی بنگال اور مہاراشٹر میں سیٹیں بڑھانے کا موقع ہے ۔باقی ریاستوں میں بھاجپا کی سیٹیں کم ہونے کا خطرہ منڈرا رہا ہے ۔بھاجپا کی کوشش ہے کہ اگر سیٹیں نہ بڑھیں تو کم بھی نہ ہونی چاہئیں ۔اس لئے پارٹی نے چناو¿ مہم کو پولرائزیشن کی طرف موڑ دیا ہے ۔تیسرے مرحلے تک دیش کی 543 سیٹوں میں سے 284 سیٹوں پر چناو¿ ہو چکے ہوں گے ۔پچھلے چناو¿ کے اعداد شمار کے مطابق بھاجپا اب تک ہوئی کل سیٹوں پر ہوئے چناو¿ میں سے پچھلی مرتبہ 162 سیٹیں جیتی تھی ۔اس میں این ڈی اے کی 10 سیٹیں جڑ جائیں تو 172 ہو جاتی ہیں ۔اب کی بار 400 پار کا نشانہ حاصل کرنے کیلئے بھاجپا کو باقی 254 سیٹوںمیں سے زیادہ سیٹیں جیتنی ہوں گی ۔اور یہ بہت بڑی چنوتی ہے ۔ (انل نریندر)

تبصرے

اس بلاگ سے مقبول پوسٹس

’’مجھے تو اپنوں نے لوٹا غیروں میں کہاں دم تھا۔۔ میری کشتی وہاں ڈوبی جہاں پانی بہت کم تھا‘‘

’وائف سواپنگ‘ یعنی بیویوں کی ادلہ بدلی کامقدمہ

سیکس ،ویڈیو اور وصولی!