سپریم کورٹ نے سی بی آئی سے رپورٹ کارڈ مانگا!

سی بی آئی کی لا پرواہی سے سپریم کورٹ ناراض ہے عدالت نے سی بی آئی کی رپورٹ کارڈ تیار کرنے کا من بنایا ہے جسٹس سنجے قول اور جسٹس ایم ایم شندریش کی بنچ نے کہا صرف کیس درج کر لینا ہی کافی نہیں ہے بلکہ جانچ کرکے یقینی کرنا چاہئے کہ وکیل استغاثہ یعنی مقدمہ پورہ ہو عدالت سی بی آئی کی پر فارمینس اور جانچ و معاملوں کو آخر تک لے جانے میں ان کے کامیابی ریٹ کو دیکھے گی عدالت نے سی بی آئی کے ڈائریکٹر سے اس کے سامنے ان معاملوں کی تعداد رکھنے کو کہا جس میں سی بی آئی ملزمان کو سزا دلانے میں کامیاب رہی ۔ سی بی آئی جانچ کرنے والی برانچ اپنے کام سے کتنی بہتر ثابت ہوئی سپریم کورٹ اس کی جانچ کر رہی ہے بڑی عدالت نے پایا تھا کی سی بی آئی اپنے کام میں بہت لا پرواہی برت رہی ہے جس کے چلتے عدالتوں میں مقدمے داخل کرنے میں بے وجہ تاخیر ہوتی عدالت نے سی بی آئی ڈائریکٹر اس معاملے میں جواب مانگا تھا اور کہا تھا کہ ان سبھی معاملوں سے تفصیل دیکھنا چاہیں گے کہ جنہیں سی بی آئی دیکھ رہی ہے اور کتنے معاملوں میں سی بی آئی مقدمہ لڑ رہی ہے اور عدالتوں میں سی بی آئی کا سزا دلانے کا کامیابی شرح کیا ہے؟یہ کتنی ہے ؟سی بی آئی کی طرف سے پیش ہوئے اڈیشنل سالی شیٹر جنرل نے کہا کہ بھارت مقدمے بازی کا جیسا سسٹم ہے اسے دیکھتے ہوئے کامیابی ریٹ کو ایجنسی کی صلاحیت کو پرختے وقت بس ایک پہل کی شکل میں دیکھا جانا چاہئے اس پر بنچ نے کہا دنیا بھر میں یہی پیمانے چلتے ہیں اور ایسی کوئی وجہ نہیں ہے کہ سی بی آئی پر یہ لاگو نہیں ہونا چاہئے کورٹ نے کہا کی اسی مقدمہ چلانے ایجسنی کی صلاحیت اس بات سے طے ہوتی ہے کہ وہ کتنے معاملوں کو کتنے وقت میںدلیل کے تحت نتیجے تک لے جا پاتی ہے ۔ سپریم کورٹ نے ڈیٹا فائل کرنے کے لئے سی بی آئی کے ڈائریکٹر پر با ر بار جج پر حملے کے معاملے میں کاروائی کے لئے وقت دیا ہے اگلی سماعت پر کورٹ اس ڈیٹا کی چھان بین کرے گی ۔ (انل نریندر)

تبصرے

اس بلاگ سے مقبول پوسٹس

’’مجھے تو اپنوں نے لوٹا غیروں میں کہاں دم تھا۔۔ میری کشتی وہاں ڈوبی جہاں پانی بہت کم تھا‘‘

’وائف سواپنگ‘ یعنی بیویوں کی ادلہ بدلی کامقدمہ

سیکس ،ویڈیو اور وصولی!