طالبان نہیں پنچ شیل وادی میںپاک نے بم برسائے!

افغانستان میں طالبان دہشت گردوں نے باغیوں کے گڑھ پنچ شیل وادی پر پوری طرح سے قبضہ کرنے کا دعویٰ کیا ہے یہ نہیں طالبانیوں نے پنچ شیل صوبے کے گورنر کے دفتر کے باہرکھڑے ہوکر تصویر بھی جاری کی ہے گورنر کے دفتر پر اپنا جھنڈا بھی لہرا دیا اس دوران نیشنل ریزیشٹینس فورس نے طالبان کے دعویٰ کو غلط بتایا اور کہا کہ ہے کہ ابھی جنگ جاری ہے اس درمیان پنچ شیل میں باغیوں لے لیڈر احمد شاہ مسعود محفوظ جگہ پر چلے گئے ہیں کہاکہ طالبان ان سے نہیں لڑ رہے ہیں بلکہ پاکستانی فوج اور آئی ایس آئی جنگ لڑ رہی ہے انہوں نے کہا کہ طالبانی دہشت گردوں کی کئی دنوں سے گھیرا بندی چل رہی ہے اور اتوار کی رات کو زور دار حملہ کیا گیا ہے اور پنچ شیل کے جنگ بازوں کے قلعے کو بھی تباہ کر دیا ہے اس طالبانی پاکستانی حملے میں تازک نژاد جنگ باز لیڈر احمد مسعود کو بڑ جھٹکا لگا ہے ان کا ترجمان فہیم دستی اور سپریم کمانڈر جنرل شارب عبدالودود کی موت ہوگئی ہے مسعود کے قریبی اور پنچ شیل فورسیز کے چیف صالح محمد حملوں میں مارے گئے ہیں مسعود کے محفوظ مقام پر چلے جانے کے بعد طالبان نے دعویٰ کیا کہ انہوں نے پنچ شیل پر پوری طرح قبضہ کر لیا ہے اس کو قبضہ کرنے میں 20دن لگ گئے پندرہ اگست کو باقی افغانستان پر قبضہ کرنے کے بعد جس طرح سے پنچ شیل میں جدو جہد کرنی پڑی یہ حالت آگے بھی اسی طرح کے پیغام دیتی ہے لیکن کابل میں رہ چکے خفیہ اور سیاسی مبصرین کا کہنا کہ یہ قبضہ پاکستانی آئی ایس آئی کی کمانڈرون کی مدد سے کیا ہے پنچ شیل کا قریب 20فیصدی علاقہ ابھی بھی طالبانیوں کی پکڑ سے باہر ہے کیا طالبان نے کیا پاکستان کی مدد سے پنچ شیل وادی پر قبضہ کیا ہے ؟احمد مسعود نے کچھ ایسے الزامات لگائے ہیں اپنے ٹویٹر ہینڈل پر ٹویٹ میں کہا ان کے ساتھ طالبان نہیں لڑ رہے یہ پاکستانی فوج اور آئی ایس آئی ہے جو جنگ کی قیادت کر رہی ہے طالبان اتنا مضبوط نہیں ہے کہ وہ ہم سے مقابلہ کر سکے لیکن پاکستانی فوج ان کے ساتھ تعاون کر رہی ہے ان حملوں میں دیش کے نگراں صدر امر اللہ صالح کے گھر کو بھی نشانہ بنایا گیا طالبان کی باغی فورسیز سے لڑنے کے لئے پاک فوج کی اسپیشل فورس کے سہارے ہوائی بم بھی برسائے گئے اتنا ہی نہیں طالبان لڑاکے قبضے کے لئے امریکین ہیلی کاپٹروں کے ذریعے باغی گروپ پر ہوائی فائرنگ کر رہے ہیں افغانستان کے سابق ایم پی ضیا ءنژاد کے حوالے سے کہا گیا ہے کہ پاکستانی ڈرون نے اسمارٹ بموں کا استعمال پنچ شیل پر بمباری کی ہے حالانکہ ابھی تک ان کے دعویٰ کی تصدیق نہیں ہو سکی یہ پاکستانی حملہ ایسے وقت ہوا ہے جب پاک خفیہ ایجنسی آئی ایس آئی کے چیف جنرل فیض ان دنوں کابل میں ہیں ۔ (انل نریندر)

تبصرے

اس بلاگ سے مقبول پوسٹس

’’مجھے تو اپنوں نے لوٹا غیروں میں کہاں دم تھا۔۔ میری کشتی وہاں ڈوبی جہاں پانی بہت کم تھا‘‘

’وائف سواپنگ‘ یعنی بیویوں کی ادلہ بدلی کامقدمہ

سیکس ،ویڈیو اور وصولی!