یوگ گرو بابا رام دیو کے خلاف اترے ڈاکٹر!

انڈین میڈیکل اسو سی ایشن نے یوگ گرو بابا رام دیو پر ایلو پیتھی علاج کے خلاف جھوٹ پھیلانے کا الزام لگایا اور ڈاکٹروںکی اس انجمن نے رام دیو پر مقدمہ چلانے کی مانگ کی ہے مرکزی وزیر صحت ڈاکٹر ہر ش وردھن کو لکھے خط میں انڈین میڈیکل اسو سی ایشن نے کہا کہ سوشل میڈیا پر رام دیو کا ایک ویڈیو وائرل ہوا اس میں بابا ایل او پیتھی کو بکواس اور دیوالیا سائنس کہہ رہے ہیں آگے لکھا ہے کہ اس سے پہلے کورونا کے بنائی گئی اپنی دوا کی لانچنگ کے دوران بھی رام دیو نے ڈاکٹروں کو ہتھیارہ کہا تھا سبھی اس بات کو جانتے ہیں کہ بابا رام دیو اور ان کے ساتھی بال کرشن بیمار ہونے پر ایل او پیتھی کا علاج کراتے ہیں اس کے بعد بھی اپنی ناجائز دوا کو بیچنے کیلئے مسلسل ایل او پیتھی کے بارے میں غلط فہمی پھیلا رہے ہیں اس سے ایک بڑی آبادی پر اثر پڑ رہا ہے اسوشیشن نے کہا کہ بابا رام دیو نے یہ دعویٰ کیا ہے کہ ریمیڈی سیور فیوی فلو اور ڈرگس کنٹرول جنرل آف انڈیا سے منظوری ، دوسری دواو¿ں کی وجہ لاکھوں لوگوں کی موت ہوئی ہے انہوں نے ڈرگس کنٹرولر جنرل آف انڈیا اور وزیر صحت کی ساک کو چنوتی دی ہے ۔ کورونا مریضوں کے علاج میں ریمیڈی سیور کے استعمال میں ساتھ میں مرکز کے ادارے سینٹرل ڈرگس اسٹینڈرڈ کنٹرول آرگنائزیشن نے جون جولائی 2020میں منظوری دی تھی یہ غلط فہمی پھیلانے اور لاکھوں لوگوں کی جان خطرے میں ڈالنے کیلئے بابا رام دیو پر مقدمہ چلایا جان چاہئے رام دیو نے سیوی پراویر کو بخار کی دوا بتایا تھا اس سے پتہ چلتا ہے کہ میڈیکل سائنس کو لیکر ان کی معلومات کتنی کم ہے۔ (انل نریندر)

تبصرے

اس بلاگ سے مقبول پوسٹس

’’مجھے تو اپنوں نے لوٹا غیروں میں کہاں دم تھا۔۔ میری کشتی وہاں ڈوبی جہاں پانی بہت کم تھا‘‘

’وائف سواپنگ‘ یعنی بیویوں کی ادلہ بدلی کامقدمہ

سیکس ،ویڈیو اور وصولی!