نئے سی بی آئی چیف سبودھ کمار جیسوال !
سرکار کے پسندیدہ افسر ہونے کے باوجود راکیش استھانہ اور وائی سی مودی کو سی بی آئی ڈائرکٹر بننے سے محض ایک قاعدے کے سبب بننے کی دوڑ ہو ۔سے محض ایک قاعدے کے سبب باہر ہونا پڑا ۔دراصل ڈائرکٹر کے عہدے کے لئے ایسے حکام کے نام پر غور نہ کرنے کا قاعدہ ہے جن کی میعاد چھ مہینہ سے کم بچی ہو ۔سپریم کورٹ کے چیف جسٹس این وی رمنا نئے سی بی آئی ڈائرکٹ کے لئے نوے منٹ لمبی میٹنگ میں لگاتار اس قاعدے کے چلن پر زور دیتے رہے ہیں اس کے چلتے سرکار کو اپنے چہیتہ افسروں کو نظرانداز کر سبودھ جیسوا ل کو نیا ڈائرکٹر ڈکلیئر کرنا پڑا ۔فی الحال سی آئی ایف کے دائرکٹر جنرل کی ذمہ دار ی سنبھال رہے ہیں ۔استھانہ تین جولائی اور نیشنل انویسٹی گیشن ایجنسی (آئی این اے )کے چیف بائی ایم مودی 31 مئی کو ریٹائر ہورہے ہیں دونوں ہی گجرات کیڈر کے ہیں ۔آئی پی ایس افسر ہیں اور وہ 100 زیر غور افسران میں سب سے سینئر ہیں سینئر سرکاری ذرائع کے مطابق 6 مہینہ کی میعاد والے قاعدے پر اس سے پہلے توجہ نہیں دی گئی تھی ۔مگر اس بار بھی اس قاعدے کو نظرانداز کر دونوں میں سے کسی کو ڈائرکٹر بنایا جاتا تو دو سال کی تقرری مدت والے دیگر قاعدے کے چلتے سروس 2024 تک چالو رہتی ۔لوک پال قانون کے مطابق سی بی آئی ڈائرکٹر چناو¿ کے لئے تشکیل پینل میں پی ایم ، چیف جسٹس اور اپوزیشن کے لیڈر ہوتے ہیں ۔کانگریس ایم پی ادھیرنجن چودھری نے بھی اس قاعدے کو ماننے پر چیف جسٹس آف انڈیا کی حمایت کی ۔آخر میں ان دونوں کو لسٹ میں سے ہٹا کر کمیٹی کے سینئر آئی پی ایس افسر سبودھ کمار جیسوال ، راجیش چندر اور وی ایس کے مودی کے نام پر ہی غور ہوا جس میں جیسوال کو نیا ڈائرکٹر بنانے پر مہر لگ گئی ۔
(انل نریندر)
تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں