ٹوکیو اولمپک پر وبا کا کالا سایہ!
ٹوکیو اولمپک ہونے میں ابھی 63دن باقی ہیں اور کورونا وبا کی وجہ سے کھیلوں کو منسوخ کرنے کی مانگ دن بدن بڑھتی جا رہی ہے جاپان کی 70فیصدی آبادی نہین چاہتی ہے کہ اولمپک ہوں لیکن انٹر نیشنل اولمپک کمیٹی اس پر اڑی ہوئی ہے کہ کھیل ہونگے ۔ آئی او سی چیف تھامس باک نے بتایا کہ ان کھیلوں کا انعقاد اپنے طے وقت پر ہی ہوگا اولمپک کے خوابوں کو پورہ کرنے کیلئے سب کچھ ترک کرنا ہوگا انہوں نے سابق ہیلتھ مجبوریوں کے سبب 2020میں ایک سال کیلئے ملتوی ہوئے اولمپک کے انعقاد سے یہ پیغام جائے گا کہ آخر سرنگ کے آخیر میں اب بھی کوئی روشنی ہے باک نے آن لائن طریقے سے منعقدہ انٹر نیشنل ہاکی فڈریشن کی 47کانگریس میں اپنے خطاب کے دوران یہ وعدیٰ کی تھا انہوںنے کہا تھا کہ ٹوکیو اولمپک شروع ہونے میں کافی وقت ہے اور اس کی الٹی گنتی شروع ہوگئی ہے اس مشکل وقت کے دوران ہمیں ایک سر گرم اور وراثت میں اتحاد کا ایک مضبوط پیغام دینے کی ضرورت ہے ٹوکیو ہمیں سرنگ کے آخیر می روشنی دکھائے گی باک کے تبصرے سے پہلے آئی او سی کے نائب چیئر مین نے بھی کہا کہ وبا کے سبب شہر میں ایمرجنسی نافذ ہونے کے بعد بھی ٹوکیو کھیلوں کو منعقد کرنا ہوگا آئی او سی کا یہ موقف کوویڈ سے متاثرہ دنیا میں کھیلوں کی میزبانی کی چنوتیوں کو قبول کرتا ہے جاپا ن کے زیادہ تر شہری کھیلوں کی میزبانی کے حق میں نہیں ہیں کیونکہ وبا کے دور میں اس سے دیش کے میڈیکل اسٹرکچر پر اور دباو¿ پڑنے کا امکان ہے لیکن آئی او سی اپنے فیصلے پر اڑیل ہے باک نے کہا کہ ہم سبھی کے لئے حفاظت اولین ضرورت ہے ہمیں جاپا ن کے اپنے ساتھیوں سے یہ یقینی کرنا ہوگا کہ ہمارے ایتھلیٹ ایک ساتھ آئیں اور محفوظ ماحول میں شامل ہوں 70فیصد سے زیادہ ایتھلیٹ اور حکام کو پہلے ہی ٹیکہ لگایا جا چکا ہے اور یہ تعداد ابھی بڑھے گی ہمیں تین ویکسین بنانی والی کمپنیوں سے بھی تجاویز ملیں ہیں ۔
(انل نریندر)
تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں