ناردہ کیس ،سپریم کورٹ کے سوالوں میں الجھی سی بی آئی!

ناردہ چٹ فنڈ معاملے میں سی بی آئی نے ترنمول کانگریس کے لیڈروں کو نظر بندکرنے کی اجازت دینے والے کولکاتہ ہائی کورٹ کے حکم کے خلاف سپریم کورٹ میں دائرعرضی واپس لے لی ہے ۔بڑی عدالت نے منگل کو سماعت کے دوران سرکاری وکیل تشار مہتا کو عرضی واپس لینے کا مشورہ دیا تھا ۔معاملے کو بنگال سے باہر منتقل کرنے کی مانگ بھی کی گئی تھی ۔جسٹس منیت شرن اور وی آر گوئی کی سربراہی والی وکیشن بنچ نے کہا کہ کسی شخص کی آزادی کو سب سے پہلے دیکھنا چاہیے ۔شخصی آزادی کو سی بی آئی کی گرفتاری کے خلاف میں وزیرا علیٰ کو دھرنا مظاہرے جیسے دیگر اشو کے ساتھ نہیں جوڑا جا سکتا ۔عدالت نے کہا ہم معاملے کو ریاست سے باہر منتقل نہیں کریں گے اس سے ہائی کورٹ کو مایوسی ہوگی ۔اس سے پہلے بحث شروع کرتے ہوئے سرکار وکیل مہتا نے کہا کہ سی بی آئی کو روکنے کے لئے پلان بنا کر کوشش کی گئی ۔جسٹس گوئی نے پوچھا کہ کیا ہائی کورٹ کا 17 مئی کا حکم جس میں ضمانت پر روک لگائی گئی تھی اس میں نوٹس جاری کر حکم پاس کیاگیا تھا ۔جسٹس نے بتایا کہ غیر معمولی حالات میں التوا حکم دیا گیا تھا کیوں کہ وزیراعلیٰ اور وزیر دھرنے پر تھے اور پتھر بازی ہو رہی تھی ۔ (انل نریندر)

تبصرے

اس بلاگ سے مقبول پوسٹس

’’مجھے تو اپنوں نے لوٹا غیروں میں کہاں دم تھا۔۔ میری کشتی وہاں ڈوبی جہاں پانی بہت کم تھا‘‘

’وائف سواپنگ‘ یعنی بیویوں کی ادلہ بدلی کامقدمہ

سیکس ،ویڈیو اور وصولی!