رام دیو پر 1 ہزار کروڑ کا ہتک عزت کا دعویٰ!

ایلوپیتھی کو لیکر دئیے گئے بیان سے ناراض آئی ایم اے (انڈین میڈیکل ایسوسی ایشن )اتراکھنڈ نے جو گورو رام دیو کو ہتک عزت کا نوٹس بھیج دیا ہے ۔پندرہ دن کے اندر معافی نہ مانگنے اور شوشل میڈیا پلیٹ فارم سے اپنے بیان نہ ہٹانے پر ان کے خلاف ایک ہزار کروڑروپے کے ہتک عزت کا دعویٰ ٹھوکنے کی چیتاونی بھی دے دی گئی ہے ۔آئی ایم اے اتراکھنڈ کے سکریٹری ڈاکٹر اجے کھنا کی جانب سے رام دیو کو بھیجے گئے 6 پیج کے نوٹس میں کہا گیا ہے کہ رام دیو کے بیان سے آئی ایم اے اتراکھنڈ سے جڑے دو ہزار ممبروں کی توہین ہوئی ہے ۔ایک ممبر ڈاکٹر کی 50 لاکھ روپے کے ہتک عزت کے مطابق کل ایک ہزار کروڑ روپے ہتک عزت کا دعویٰ کیا جائے گا ۔رام دیو نے ایلوپیتھی ڈاکٹروں کی امیج ملیا میٹ کرنے کی کوشش کی ہے ۔ایسے میں ان کے خلاف ہتک عزت کے دعوے کے ساتھ ایف آئی آر بھی درج کرائی جائے گی ۔آیوروید میں ہے ریسرچ بیسٹ دوائیں ۔رام دیو منگلوار کو صبح ہریدوار پتنجلی کے ایک لاکھ لوگ یوگ کیمپ میں شامل سے خطاب میں رام دیو نے کہا کہ پول کھولنا ان کا مقصد نہیں ہے جو 25 سوال انہوں نے ان کے سامنے رکھے ہیں ان کا جواب وہ بیالیس منٹ میں دے سکتے ہیں ۔انہوں نے دعویٰ کیا کہ یوگ اور آیوروید میں کئی بیماریوں کا حل ممکن ہے جو ایلوپیتھی میں نہیں ہے ۔بابا نے کہا کہ دیش میں ایسے ڈاکٹر بھی ہیں جو اپنے پرچہ پر یوگ کی صلاح دیتے ہیں لیکن کچھ ایسے ڈاکٹر بھی ہیں جو ذہنی ٹنشن میں رہتے ہیں کہا کہ ڈاکٹر فارمہ کمپنیوں کے غلام نہیں ہیں وہ آیوروید دوائیں بھی لکھ سکتے ہیں بابا نے کہا وہ جلد پتنجلی میں ڈاکٹروں کا ایک کیمپ لگائیں گے ۔اچاریہ بال کرشن نے ٹوئیٹ کیا سازش کے تحت رام دیو کو ٹارگیٹ کرکے یوگ اور ایوروید کو بدنام کیا جارہا ہے ۔دیش باشی اب بھی نیند سے نہیں جاگے تو آنے والی پیڑیاں انہیں معاف نہیں کریں گی ۔ہمارا خیال ہے کہ رام دیو کو ایسے وقت جب کورونا وبا انتہا پر ہے ڈاکٹروں پر کسی بھی طرح کا حملہ کرنا نہ صرف افسوسناک ہے بلکہ بالکل غیر ضروری ہے بے شک بابا اپنے آیوروید دواو¿ں سے بہت سے روگ ٹھیک کر سکتے ہوں لیکن ایلوپیتھی کو یوں کنڈم کرنا سراسر غلط ہے ۔اگر بابا سبھی مرض ایوروید کی پتنجلی کی دواو¿ں سے ٹھیک کر سکتے تھے تو اچاریہ بال کرشن نے اپنا علاج خود کیوں نہیں کیا ؟ رہا سوال یوگ کا تو یہ تو ہمارے ہزاروں برسوں سے ہندوستانی طریقہ علاج میں شامل ہے ۔ (انل نریندر)

تبصرے

اس بلاگ سے مقبول پوسٹس

’’مجھے تو اپنوں نے لوٹا غیروں میں کہاں دم تھا۔۔ میری کشتی وہاں ڈوبی جہاں پانی بہت کم تھا‘‘

’وائف سواپنگ‘ یعنی بیویوں کی ادلہ بدلی کامقدمہ

سیکس ،ویڈیو اور وصولی!