ذاتی استعمال کیلئے درآمد کنسٹریٹر پر ٹیکس غیر آئینی!

بیرون ملک سے تحفہ میں ذاتی تجربہ کے لئے ملے آکسیجن کنسٹریٹر کی درآمد پر آئی جی ایس ٹی لگائے جانے دہلی ہائی کورٹ نے غیر آئینی قرار دیا ہے ۔جسٹس راجیو شنکر اور جسٹس تلونت سنگھ کی بنچ نے اس سلسلے میں یکم مئی کو جاری مرکز کے نوٹیفکیشن کو منسوخ کر دیا ۔حالانکہ بنچ نے صاف کیا جو بھی شخص ذاتی استعمال کے لئے تحفہ کے طور پر بیرون ملک سے میڈیکل ساز و سامان منگائے گا اسے متعلقہ محکمہ کو لکھ کر جانکاری دینی ہوگی ۔عدالت نے یہ فیصلہ 85 سالہ بزرگ گورچرن سنگھ کی چیلنج عرضی پر سنایا ۔انہوں نے سینئر وکیل سدھیر نند راجوب کے ذریعے سے داخل عرضی میں کہا کہ ان کے بھتیجہ نے امریکہ سے ان کے ذاتی استعمال کے لئے ایک آکسیجن کنسٹریٹر بھیجا ہے جس پر 12 فیصدی جی ایس ٹی آئی جی ایس ٹی وصولہ جا رہا ہے انہوں نے بنچ کو بتایا کہ مرکزی وزارت مالیات کیطرف سے ذاتی استعمال کے لئے درآمد میڈیکل ساز و سامان پرٹیکس لگانا آئین کی دفع 14 اور 21 کی خلاف ورزی ہے ۔ساتھ ہی انہوں نے عدالت کو بتایا کہ عطیہ میں دینے کے لئے بھیجے گئے ساز وسامان کو آئی جی ایس ٹی سے وزارت چھوٹ دے رہی ہے ۔جو امتیاز پر مبنی ہے لہذا یکم مئی کو جاری نوٹیفکیشن کو منسوخ کیا جائے ۔ (انل نریندر)

تبصرے

اس بلاگ سے مقبول پوسٹس

’’مجھے تو اپنوں نے لوٹا غیروں میں کہاں دم تھا۔۔ میری کشتی وہاں ڈوبی جہاں پانی بہت کم تھا‘‘

’وائف سواپنگ‘ یعنی بیویوں کی ادلہ بدلی کامقدمہ

ہریانہ میں غیر جاٹوں کے بھروسے بھاجپا!