کرائم سیرئل دیکھ کر قتل کی سازش رچی

23جون کووسنت وہار علاقہ میں وسنت اپارٹمینٹ کے فلیٹ نمبر234میں دو بزرگوں سمیت تین لوگوں کے قتل کی گتھی کو دہلی پولس نے سخت محنت کے بعد آخر کار سلجھا لیا ہے ۔دہلی پولس کی کرائم برانچ ٹیم نے 72گھنٹے میں سی سی ٹی وی کیمرے اور موبائل کی کال تفصیلات اور رشتہ داروں کے بیانات کی بنیاد پر ملے سراغ کے بعد ملزمان کو دبوچ لیا ۔72گھنٹے میں قتل کی واردات کو سلجھانے پر دہلی پولس کو بدھائی ان بزرگوں کے قتل کے معاملے میں گرفتار ملزمان پریتی و منوج نے پوچھ تاچھ میں حیرت انگیز انکشاف کئے ہیں ۔ملزمہ پریتی نے پولس کو بتایا کہ اس نے منوج کے ساتھ مل کر ایک کاروبار شروع کیا تھا جو کسی وجہ سے گھاٹے میں چلا گیا ۔گھاٹہ پورا کرنے کے لئے دونوںنے ٹی وی پر کرائم سیرئل دیکھ کر آٹھ دن تک قتل کی پلانگ کی اس دوران انہوںنے واردات والی جگہ کی دو دن تک ٹوہ لی اور واردات انجام دے ڈالی ۔یہ کرنے کے بعد پریتی 17جون کو ان کے گھر پہنچی جہاں اس نے دونوں بزرگوں سے اس بزرگ جوڑے کا بھروسہ جیتنے کے لئے اور ان کی بیٹی سے فون پر بات ہونے کی بات کی وہ پوری رات بزرگوں کے گھر میں رکی اور ان میں گھل مل گئی ۔گھر کی ٹوہ لینے کے لئے منوج کے ساتھ 21جون کو پھر گئی اس دن وہ بزرگوں کے گھر نہیں گئی پولس کے جانچ میں سامنے آیا کہ ملزمان نے واردات والے دن اپنے فون گھر میں ہی چھوڑ دیئے تھے جب پولس نے ملزمان سے پوچھ تاچھ کی تو انہوںنے قتل و لوٹ مار سے انکار کر دیا ۔لیکن واردات میں استعمال بائک کے چلتے دونوں کی پلانگ فیل ہو گئی کیونکہ سی سی ٹی وی میں تینوں بائک پر تھے ۔اور اس سے اترتے ہی تینوں نے اپنے چہرے ڈھک لئے پریتی نے ایک عورت خوشبو سے گیٹ کا دروازہ کھلوایا اور جب اندر داخل ہوئی تو اس نے پایا کہ بزرگ عورت ششی ماتھر جاگی ہوئی تھی پریتی نے دونوں سے بات شروع کی اور چائے بنوائی اور چائے پینے کے دوران اس نے منوج کے بارے میں بتایا پریتی کے بلوانے پر منوج گھر میں آگیا اور اس نے کولڈرنگ میں شراب ملائی ہوئی تھی منوج جب خوشبو کے ساتھ کولڈرنک پی رہا تھا تو پریتی اپنے لئے گلاس کے بہانے باورچی خانے گئی اور چاقو لے کر باہر آگئی اس کے بعد منوج نے چاقو سے خوشبو کو مار ڈالا اور دونوں بزرگوں کے بیڈ روم میں گئے اور اس کے اس قتل کی واردات کے دوران کوئی شور نہ مچا دے اس لئے ٹی وی چلا دیا ۔سنیچر کے روز بھارت اور افغانستان کے درمیان میچ چل رہا تھا ۔یہ لگا کر اس کی آواز بڑھا دی تاکہ لوگوں کو لگے کہ لو گ گھر میں میچ دیکھ رہے ہیں ۔پریتی اور منوج بزرگ جوڑے کے قتل کا آئیڈیا ٹی وی سیرئل سے آیا ۔
(انل نریندر)

تبصرے

اس بلاگ سے مقبول پوسٹس

’’مجھے تو اپنوں نے لوٹا غیروں میں کہاں دم تھا۔۔ میری کشتی وہاں ڈوبی جہاں پانی بہت کم تھا‘‘

’وائف سواپنگ‘ یعنی بیویوں کی ادلہ بدلی کامقدمہ

سیکس ،ویڈیو اور وصولی!