ٹرےزا مے برےگزےٹ اشو پر بری پھنسےں

برطانےہ مےں اےک بار پھر برےگزےٹ اشو پر ٹرےزا مے کی حکومت بحران مےں آگئی ہے جب برےگزےٹ ڈےل ےعنی ےوروپی ےونےن سے باہر ہونے کی پلان کو پارلےمنٹ نے بھاری اکثرےت سے خارج کردےا ہے ۔برےگزےٹ بےل جس کو برطانےہ کی وزےر اعظم ٹرےزا مے نے اپنے وقار کا سوال بناےا ہواتھا اس کی مخالفت مےں 432ووٹ پڑے جب کہ حق مےں صر ف 202ووٹ ملے ےعنی دوسو تےس ووٹوں سے سرکار ہار گئی ۔ےہاںتک ٹرےزا کی کنزر وےٹےو پارٹی کے 118اےم پی نے بھی ڈےل کے خلاف ووٹ دےا تھا ۔برطانےہ کی پارلےمنٹ مےں کسی بل ےا مسودہ پر کسی بھی موجودہ سرکار کی ےہ سب سے بڑی ہار ہے ۔برطانےہ 311 سال کی پارلےمانی تارےخ مےں کبھی بھی کوئی حکومت اتنے بڑے فرق سے نہےں ہار ی لےکن اتنی بڑی ہار کے باوجود فی الحال ٹرےزا مے نے اپنی سرکار گرنے سے بچالی ہے ۔انہوںنے برطانےوی پارلےمنٹ مےں 19ووٹ زےادہ حاصل کرتے ہوئے اعتماد ثابت کردےا اس سے ان کے لئے برےگزےٹ معاہدہ پر ممبرا ن پارلےمنٹ کے درمےان عام رائے بنا نے کا راستہ صاف ہوگا ۔برےگزےٹ معاہد ہ پر ہوئی پولنگ مےں بری طرح ہا رنے کے بعد 24گھنٹے کے اندر پےش ہوئے اعتماد کے پرستاو ¿ پر 325ممبران نے ٹرےزا کی حکومت کو حماےت دی جبکہ 306ووٹ ان کی مخالفت مےں پڑے ۔برطانےہ کے ےوروپی ےونےن سے باہر ہونے کا راستہ اب بھی کھلا ہے برےگزےٹ کے لئے قانونًا طے کی گئی 29مارچ کی تارےخ کی طرف بڑھتی گھڑی کوسوئےاں بڑھ رہی ہےں۔ برطانےہ آدھی صدی کے سب سے سنگےن بحران مےں پھنس گےا ہے جب کہ 1973مےں ےوروپی ےونےن کا حصہ بنے برطانےہ کو باہر نکلنے کےلئے کےسے او رکہاں تک ،جےسے سوالوں کا سامنا ہے ۔اعتماد کا ووٹ گرنے سے سرکار ضرور بچ گئی ہے لےکن انہےں اب اےک ساتھ کئی مورچوں پر محاذ آراں ہونا پڑے گا ۔برطانےہ جون 2016مےں رائے شماری کے ذرےعہ 28ملکوں کی ےوروپی ےونےن سے الگ ہونے کا فےصلہ کےا تھا ۔جس کی وجہ سے سابق وزےر اعظم ڈےوڈ کےمرون کو اقتدار گنوا نا پڑا تھا لےکن ےہ واضح نہےں ہے کہ ٹرےز ا نے کےا پارلےمنٹ دوبارہ بل لےکر آئے گئےں ےا پھر ےوروپی ےونےن سے بات کر سمجھوتے مےں کوئی تبدےلی کرےں گی ےا پھر نےا پرستاو ¿ پارلےمنٹ مےں لائےں گی ؟ےوروپی ےونےن مےں دوبارا جانے کا مطلب ےہ بھی ہے انہےں فےڈرےشن نے ٹرےزا مے کو برےگزےٹ پر اپنا موقوف جلد رکھنے کو کہا ہے ۔ےوروپی ےونےن کے چےئر مےن جےن کلائڈ نے کہا کہ مےں برطانےہ سے اپےل کرتا ہوں کہ وہ جلد سے جلد اپنی رائے واضح کرےں ۔ٹرےزا اعتماد کاووٹ حاصل کرنے کے بعد دوبارا رےفرنڈم کراسکتی ہے ےا پھر تعطل ختم کرنے کےلئے عام چناو ¿ کا فےصلہ بھی لے سکتی ہےں ۔وقت کم ہے دےکھےں وہ کےا کرتی ہےں ۔
(انل نرےندر)

تبصرے

اس بلاگ سے مقبول پوسٹس

’’مجھے تو اپنوں نے لوٹا غیروں میں کہاں دم تھا۔۔ میری کشتی وہاں ڈوبی جہاں پانی بہت کم تھا‘‘

’وائف سواپنگ‘ یعنی بیویوں کی ادلہ بدلی کامقدمہ

ہریانہ میں غیر جاٹوں کے بھروسے بھاجپا!