بےماری کے چلتے متاثرہوتی بھاجپا کی چناوی تےارےاں!

سردی مےںسوائن فلو کی بےماری اکثر سامنے آتی ہے کےونک اس مےں اس کے وائرس اےچ -1اےن 1سرگرم ہوجاتے ہےں وےسے تو عالمی ہےلتھ آرگنائزےشن (ڈبلو اےچ او )اس بےماری کو وبا کی زمرے مےں الگ سے رکھ چکی ہے پھربھی بچوں ،بزرگوں،حاملہ خواتےن ودےگر بےمارےوں متاثر مرےضوں کے لئے ےہ جان لےوا ثابت ہوسکتی ہے ۔اس لئے ڈاکٹر مشورہ دےتے ہےں کہ مےٹرو وزےادہ بھےڑ والے مقامات پر جانے سے پرہےز کرےں ۔ےہ بےماری اےک شحص سے دوسرے شخص مےں پھےلتی ہے اسلئے بھےڑ والی جگہوں پر انفکشن ہونے کا خطرہ زےادہ ہوتا ہے ۔بچوں ،بزرگوں کو زےادہ چوکس رہنے کی ضرورت ہے ،اس کے علاوہ جن لوگوں کو پہلے سے شوگر ،بلڈ پرےشر ےا کوئی دوسری بےماری ہو انہےں بھی زےادہ چوکس رہنا چاہئے ۔عام چناو ¿ سے ٹھےک پہلے بھاجپا صدر امت شاہ بھی سوائن فلو کی زد مےں آگئے ہےں ۔اس وقت وہ آل انڈےا مےڈےکل انسٹی ٹےوےٹ مےں زےر علاج ہےں حالانکہ پہلے سے انکی طبےعت بہتر بتائی جارہی ہے انہےں جلد ہی چھٹی مل سکتی ہے۔بھاجپا نے جمعرات کے روز اپنے لےڈر کی علالت کے بارے مےں جانکاری دی تھی ۔خود امت شاہ نے بدھوار کو اےک ٹےوےٹ کے ذرےعہ سے لوگوںکو اپنی بےماری کے بارے مےں جانکاری دی تھی ۔پارٹی کے مےڈےا چےف اور راجےہ سبھا ممبرانل بلونی نے بھاجپا کے قومی صدر امت شاہ جی کی طبےعت بقد بہتر ہے اسپتال کے ذرائع نے بتاےا کہ ڈائرےکٹر رندےپ گلورےا کی رہنمائی مےں ڈاکٹروں کی اےک ٹےم ان کی طبےعت پر نظر رکھے ہوئے ہےں ۔وا ©ضح ہوکہ بھاجپا صدر کو سےنے مےں جکڑن اور سانس لےنے مےں دقت کی شکاےت کے بعد اسپتال کے پرائےوےٹ وارڈ مےں داخل کرےاگےا تھا ۔ادھر کانگرےس کے سےنئر لےڈر اور اےم پی بی کے ہری پرساد کے امت شاہ کی بےماری پر کئے گئے تبصرہ پر تنازعہ کھڑا ہوگےا ہے ۔کرناٹک مےں کانگرےس،جے ڈی اے سرکار کو کمزور کرنے کے الزام مےں کانگرےس نے اس بارے مےں اسپےشل پروگرام بنگلور و مےں کےا تھا اسی مےں ہری پرساد نے کہا کچھ ممبرا اسمبلی کے لوٹنے سے امت شاہ ہل گئے ہےں او رانہےں زکا م ہوگےا ہے ۔ےہ اےک عام بخار نہےں ہے بلکہ ےہ شوگر کا زکام ہے ادھر بھاجپا بھڑک گئی ہے اور اس کے نےتا اور مرکزی وزےر پےوش گوئل نے کہا کہ پارٹی صدر امت شاہ کی صحت کو لےکر کانگرےس نےتانے جو گندہ او ربےہودہ بےا ن دےا ہے وہ کانگرےس کے گھٹےا نظرےہ کو ظاہرکرتا ہے ۔بخار کا تو علاج ہے لےکن کانگرےس نےتا کی ذہنی بےماری کا علاج مشکل ہے ۔عام چناو ¿ سے ٹھےک پہلے امت شاہ سمےت پارٹی کے سےنئر لےڈروں کی بےماری چناوی تےارےوں پر اثر ڈال رہی ہے ،ارون جےٹلی ،روی شنکر پرساد ،رام لال ،نتن گڈ کری ،منوہر پارےکر بھی علےل ہےں علاج کے لئے امرےکہ گئے ہوئے ہےں ۔ارون جےٹلی کو وطن لوٹنے مےں دوہفتے لگ سکتے ہےں ۔ےہ بھی قےاس آرائےا ںہے کہ 9فروری کو انترم بجٹ پےش نہےں کرپائےں گے ۔روی شنکر پرساد کو بھی ابھی اےک ہفتہ آرام کرنا ہوگا ۔وہےں شوگر کے لےول بڑھنے کے سبب نتن گڈ کری بھی بےمار ہےں او ررام لال جی اےمس مےں داخل ہےں ۔ان لےڈروں کے بےماری کے سبب بھاجپا کی چناوی تےارےاں متاثر ہورہی ہےں ۔
(انل نرےندر )

تبصرے

اس بلاگ سے مقبول پوسٹس

’’مجھے تو اپنوں نے لوٹا غیروں میں کہاں دم تھا۔۔ میری کشتی وہاں ڈوبی جہاں پانی بہت کم تھا‘‘

’وائف سواپنگ‘ یعنی بیویوں کی ادلہ بدلی کامقدمہ

سیکس ،ویڈیو اور وصولی!