یوگی نے ہنومان جی کو گھسیٹ کر، اپنے پاﺅں میں ہی کلہاڑی ماری

بھگوان ہنومان جی کی ذات کو لے کر بحث پر گھماسان کے بیچ شنکر آچاریہ ،سوامی سروپ آنند سرسوتی نے بجرنگ بلی کو برہمن بتایا ہے ۔ان کا کہنا ہے تلسی داس جی نے ہنومان جی کے بارے میں لکھا ہے کہ( کاندے موج جنوﺅ ساجے )اس کا سیدھا مطلب ہے کہ وہ برہمن تھے نہ کہ دلت شنکر آچاریہ اس تنازع میں تب کودے جب اترپردیش کے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے ایک ریلی میں ہنومان جی کو دلت بتا دیا تھا ۔حالانکہ اگر پورے معاملے کو سنیں تو اس کا مطلب کچھ اور تھا لیکن حریفوں نے اسے اس طرح پرچار کیا کہ مانا یوگی آدتیہ ناتھ نے انہیں دلت کہا ہے۔اس پر سیاسی گھماسان مچنا لازمی تھا ۔اسے ہوا دیتے ہوئے کانگریس نیتا کی قیادت میں دلت سماج کے لوگوںنے جہاں ایک مندر پر آگرہ میں قبضہ کر لیا وہیں لکھنﺅ میں سنیچر کو اس وقت کھلبلی مچ گئی جب دلت اتھوانگ کے بینر تلے دلت سماج کے کچھ لوگوںنے ہنومان سیتو سمیت بجرنگ بلی کے مندروں پر اپنا حق جتایا ۔در اصل راجستھا ن میں یوگی آدتیہ ناتھ نے ایک ریلی میں بجرنگ بلی کو دلت بنواسی بتایا تھا اس کے بعد سے پردیش کے کچھ شہروں میں ہندومان مندروں پر اپنا دعوی پیش کرنا شروع کر دیا ۔دلتوں کے دیوتا بجرنگ بلی کا مندر ہمار ا ہے جیسی تختیہ ہاتھوں میں لے کر حضرت گنج کے دکشن مکھی ہنومان مندر پہنچے لوگوںنے وہاں ہنومان چالیسا کا پاٹھ کیا اور بعد میں علامتی طور پر مندر پر قبضہ کرنے کی کوشش کی ۔اس واقعہ کے بعد پولس چوکس ہوگئی اور شہر میں بنے کئی ہنومان مندروں کے باہر پولس فورس تعینات کر دی گئی ۔ادھر وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے صاف طور پر کہا بجرنگ بلی سماج کے سبھی گروپوں کا پالنہار ہے ۔سنیچر کو راجستھان میں ریلی کے دوران یوگی نے کہا کانگریس کو اس بات پر اعتراض ہے کہ بجرنگ بلی محروم طبقوں کے تارنہار ہیں ۔راجستھان کے بانٹا ضلع اسمبلی حلقہ میں سنیچر وار کو یوگی جی نے عظیم الشان چناﺅی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کانگریس پر جم کر تنقید کی انہوںنے کہا کہ تمہارے ترنہار علی ہیں اور ہمارے ترنہار بجرنگ بلی ہیں ۔کانگریس کے نیتا اب ڈرنے لگے ہیں ۔یوپی سرکار کے ترجمان شری کانت شرما نے کہا کہ ہنومان جی سبھی کے آئیڈیل ہیں سب کو پوجا کا حق ہے جو چاہے ہنومان جی کی پوجا کرئے لیکن مندروں پر قبضہ کرنا غنڈہ گردی ہے ۔وہیں بھیم آرمی کے بانی چندر شیکھر نے کہا کہ بھاجپا سیاست کے تحت ہنومان کو دلت بتا رہی ہے۔دلت تو ہم ہیں ہنومان مندروں پر قبضہ کر چڑھاﺅے کی رقم دلتوں کی بھلائی پر لگائیں گے ادھر سنیچر وار کو یوگ گروبابا رام دیو نے بھی ہنومان کو لے کر کہا ہنومان گیانی اور چھتریہ تھے ۔بہتر ہوتا کہ یوگی جی ہنومان جی کو گھٹیا سیاست میں نہ کھینچتے یہ تو وہی بات ہوئی کہ آبیل مجھے مار۔
(انل نریندر)

تبصرے

اس بلاگ سے مقبول پوسٹس

’’مجھے تو اپنوں نے لوٹا غیروں میں کہاں دم تھا۔۔ میری کشتی وہاں ڈوبی جہاں پانی بہت کم تھا‘‘

’وائف سواپنگ‘ یعنی بیویوں کی ادلہ بدلی کامقدمہ

سیکس ،ویڈیو اور وصولی!