مالیہ کے خلاف برطانیہ میں قانونی کارروائی شروع
بینکوں کا 9 ہزار کروڑ روپیہ کا قرض نہ چکانے و جعلسازی کے الزام میں گھرے بھگوڑے ہندوستانی کاروباری وجے مالیہ کو لندن میں گرفتار کرلیا گیاساتھ ہی ضمانت بھی مل گئی۔ حکومت ہند کی حوالگی کی درخواست پر لندن پولیس یعنی اسکاٹ لینڈ یارڈ نے منگلوار کو گرفتار کر ویسٹ مسٹر کی عدالت میں پیش کیا لیکن تین گھنٹے بعد ہی انہیں ضمانت مل گئی۔ عدالت میں ان کی حوالگی کے معاملی کی سماعت ہوگی۔ ہندوستانی بینکوں کے9 ہزار کروڑ روپیہ سے زیادہ کی دینداری کاسامنا کررہے مالیہ بھارت میں مطلوب مجرم قرار دے دئے گئے ہیں اور پچھلے دو ماہ سے لندن میں رہ رہے ہیں۔ وجے مالیہ کو سخت شرطوں پر ضمانت ملی ہے۔ عدالت نے انہیں تقریباً 5.36 کروڑ روپے کی ضمانت پر رہا کیا ہے۔ معاملہ کی اگلی سماعت17 مئی کو ہونی ہے اور تب تک مالیہ کو برطانیہ کی حوالگی قواعد کی سختی سی تعمیل کرنی ہوگی۔ اس طرح انہیں اس وقت تک موجودہ پتہ پر ہی رہنا ہوگا جسے انہوں نے عدالت میں درج کرایا ہے۔ لندن میں مالیہ کے خلاف کارروائی بھارت کے ذریعے ڈپلومیٹک دباؤ کا نتیجہ ہے۔ وجے مالیہ کی حوالگی کے معاملہ میں برطانوی حکومت نے اپنے وعدے پر عمل کرنا شروع کردیا ہے۔ دراصل پچھلے سال نومبر میں بھارت کے دورہ پر آئی برطانیہ کی وزیر اعظم ٹیریزا نے اس معاملہ میں تعاون کرنے کا یقین دلایا تھا۔ اسی کے بعد برطانوی حکومت نے مالیہ کی ہندوستان کو حوالگی کی مانگ کو قبول کرتے ہوئے وہاں کے آئین کے مطابق معاملہ کو مقامی کورٹ میں ٹرانسفر کیا تھا۔ وجے مالیہ کو بھارت واپس لانے کیلئے بھارت سرکار کو لمبی جدوجہد کرنی ہوگی۔ یہ تو اس کڑی کا پہلا قدم ہے۔ حوالگی کی کارروائی کافی پیچیدہ و لمبی ہے۔ برطانیہ نے بھارت کو حوالگی کے معاملہ میں سیکنڈ کیٹیگری کے ملکوں میں رکھا ہوا ہے۔ اس کے تحت حوالگی کی کارروائی سخت اور لمبی ہے۔ برطانیہ کے ساتھ بھارت کے قریب 10 بھگوڑے جرائم پیشہ کی حوالگی کے معاملہ پہلے ہی التوا میں پڑے ہوئے ہیں۔ بھارت کو صرف وجے مالیہ کا ہی انتظار نہیں ہے بلکہ کئی ایسے لوگ ہیں جو برطانیہ میں رہ رہے ہیں۔ کئی معاملوں کو برطانوی حکومت خارج کر چکی ہے۔
حال ہی میں جو 10 حوالگی کی درخواستیں التوا میں ہیں ان میں خاص ہے للت مودی، بی سی سی آئی میں مالی گڑبڑی کے ملزم۔ 2009ء سے برطانیہ میں رہ رہا موسیقار ندیم سیفی گلشن کمار کے قتل کی سازش کا ملزم ہے ،کی حوالگی کا بھارت کیس ہار چکا ہے۔ سٹہ باز سجیو چاولہ جو میچ فکسنگ معاملہ میں ساؤتھ افریقی کرکٹر ہینسی کرونیے سے کروڑوں روپے کے لین دین و ان کے علاوہ راجیش کپور، اتل سنگھ، راجکمار پٹیل، جتیندر کمار وغیرہ وغیرہ معاملے التوا میں ہیں۔ فی الحال تو اتنا ہی اکتفا کیا جائے کہ برطانیہ میں مالیہ کے خلاف قانونی کارروائی شروع ہوگئی ہے۔

(انل نریندر)
تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں