اڈیشہ کی جنتا نے مودی کو سرآنکھوں پر بٹھایا
مشن اڈیشہ کو لیکر بھارتیہ جنتا پارٹی کی ایگزیکٹیو میٹنگ اڈیشہ سمیت کور منڈل زون میں پارٹی کے اثر کو بڑھانے کے خاکہ پر تبادلہ خیال ہوا۔ قابل ذکر ہے کہ پارٹی ابتدائی طور پر اڈیشہ میں جانی جاتی تھی لیکن اس بار فضا بدل گئی تھی پانچ ریاستوں میں پارٹی کی اہم ترین جیت کا اثر صاف نظرآیا۔ وزیر اعظم نریندر مودی کا بھوبنیشور میں جو روڈ شو ہوا اس میں وارانسی کے روڈ شو کی بھی یاد دلا دی تھی۔ لوگوں کا سیلاب امڑ پڑا اور وزیر اعظم کی پوری گاڑی پھولوں سے بھر گئی۔ لو گ مودی زندہ باد، مودی زندہ باد کے آسمان چھوٹے نعرے لگا رہے تھے۔ اس روڈ شو کو بھاجپا کی بڑھتی طاقت کے طور پر دیکھا جاسکتا ہے اور بھوبنیشور نے اس کی کامیابی میں نہ صرف نوین پٹنائک حکومت کو ہلا کر رکھ دیا بلکہ پورے دیش کے اپوزیشن ایک بار پھر سے بیک فٹ پر آگئی ہے۔ روڈ شو میں بھاجپا کے تئیں یہ جوش پچھلے دنوں کی یوپی لہر کو ظاہر کررہا ہے۔ ادھر قومی ایگزیکٹیو کی میٹنگ اس وقت ہوئی جب بھاجپا نے اترپردیش۔ اتراکھنڈ میں زبردست جیت درج کی ہے ساتھ ہی گووا اور منی پور میں سرکار بنانے میں کامیاب رہی ہے۔پارٹی کی حکمت عملی صاف ہے اڈیشہ میں پٹنائک مخالف لہر کا فائدہ اٹھانا اور ریاست میں بھی بھاجپا کی حکومت لانا اور ساتھ ہی اس کے ساتھ 2019ء کے لوک سبھا اور اسمبلی انتخابات میں جیت کے لئے بھی ابھی سے تیاری میں لگ جانا۔ مودی سرکار کے اگلے مہینے (مئی میں) تین سال پورے ہونے جارہے ہیں۔ اس موقعہ پر حکومت نے دیش کی جنتا کو اپنے کارنامہ بتانے کی تیاری شروع کردی ہے۔ ہر سال کی طرح سبھی مرکزی وزیر دیش بھر میں جا جا کر اپنی کیبنٹ کے کاموں کو تو بتائیں گے ہی ساتھ ساتھ بتائیں گے کہ روزگار، ٹرانسپورٹ، سروس سیکٹر کو بھی فروغ دینے کے لئے سرکار نے اگلے دو سال کا روڈ میپ بھی تیار کرلیا ہے۔ پانچ ریاستوں میں ملی جیت کو پارٹی صدر امت شاہ نے پریوار واد ، ذات پرستی اور خوش آمدی کی سیاست کو عوام کے ذریعے مسترد کئے جانے کا مطلب ہے کہ اب پالیٹکس آف پرفارمنس (کارکردگی کی سیاست) کا وقت آگیا ہے۔ جسے سب کو قبول کرلینا چاہئے۔ بھاجپا کو دیش کے سبھی صوبوں میں مضبوطی کے ساتھ قائم کرنے کا عزم ظاہر کرتے ہوئے امت شاہ نے کہا کہ بھاجپا کے عروج کے دور کو بھارت کے سنہرہ دور سے جڑ کر دیکھا جانا چاہئے اور دنیا میں بھارت کو سب سے اعلی مقام دلانے کے بعد ہی بھاجپا کا عروج کا دور آسکتا ہے۔ بتادیں کہ اڈیشہ میں حال ہی کے بلدیاتی چناؤ میں بھاجپا نے207 ضلع پریش سیٹوں پر کامیابی حاصل کی جبکہ کانگریس 60 ضلع پریشد سیٹیں ہی جیتنے میں کامیاب رہی۔ حکمراں بیجو جنتا دل حالانکہ بڑھت بنائے رکھنے میں کامیاب رہی ہے اور اس نے 473 سیٹیں حاصل کی ہیں۔
(انل نریندر)
تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں