ماحولیات سے چھیڑ چھاڑ :گومکھ گلیشیئر کا حصہ ٹوٹا

پچھلے کچھ برسوں سے اتراکھنڈ میں ماحولیات سے چھیڑ چھاڑ کی وجہ سے قدرتی آفات کے واقعات مسلسل بڑھتے جارہے ہیں۔ حال ہی میں پٹھوڑا گڑھ ۔چمولی میں بادل پھٹنے سے حادثہ ہوا۔ اس سے پہلے کیدار ناتھ ٹریجڈی کو کون بھول سکتا ہے۔ ابھی گزشتہ ہفتے گو مکھ گلیشئر میں ایک حصہ کے ٹوٹنے کی خبر آئی ہے۔ گومکھ گلیشیئر کے بائیں طرف کا حصہ ٹوٹ گیا اور اس کے ٹکڑے بگھیرتی میں بہاؤ کے ساتھ گنگوتری تک پہنچ گئے۔ بگھیرتی کے ٹورازم مقام یعنی گو مکھ تک جانے پر فی الحال پابندی لگادی گئی ہے۔ یہاں جانے والوں کوبھوج باسا سے تین کلو میٹر تک آگے ہی جانے کی اجازت ہوگی۔ سکیورٹی پہلوؤں کے پیش نظر کوہ پیمائیوں اور تیرتھ یاتریوں کے لئے گنگوتری نیشنل پارک انتظامیہ نے نئی گائڈ لائنس جاری کی ہیں۔ ادھر گلیشیئر کی اصلی پوزیشن کا پتہ کرنے کے لئے وہاں اسٹڈی کے لئے موجود سائنسدانوں کی ٹیم اپنی رپورٹ تیار کررہی ہے۔ گو مکھ گلیشیئر کے ٹوٹنے کا پتہ چلنے کے بعد سے ہی گنگوتری نیشنل پارک انتظامیہ میں ہلچل مچ گئی ہے۔ پچھلے ایتوار کو گنگوتری میں بھگیرتی کے بہاؤ کے ساتھ برف کے ٹکڑے پہنچنے سے گلیشیئر ٹوٹنے کی بات سامنے آئی تھی۔ حالانکہ گلیشیئر سائنسداں عام طور پر عام واقعہ بتا رہے ہیں۔پھر بھی پارک انتظامیہ نے پیر کو موجود سسٹم میں تبدیلیاں کردی ہیں۔ پارک کے ایک افسر نے بتایا کہ گرمی کے سبب گو مکھ گلیشیئر پر کافی دراڑیں پڑ گئی ہیں۔ایسے میں گلیشیئر کے حصے کس وقت اور کہاں سے ٹوٹ جائیں کچھ نہیں کہا جاسکتا۔ اگرچہ گو مکھ میں وارننگ بورڈ پہلے ہی لٹکائے جاچکے تھے لیکن تب گلیشیئر ٹوٹنے کا خطرہ کم لگ رہا تھا۔2012ء میں بھی گو مکھ گلیشیئر کا ایک بڑا حصہ ٹوٹ گیا تھااس وقت گو مکھ کے آدھے کلو میٹر پہلے لگایا گیا گیج اسٹیشن بھی بہہ گیا تھا۔ اس سے پہلے 25 جولائی 2010ء میں دو کانوڑیوں کی گلیشیئر کے ٹکڑوں کے نیچے دب جانے سے موت ہوگئی تھی۔ کانوڑیہ ادگم استھل پر پانی بھر رہے تھے۔ رڑکی میں واقعہ نیشنل واٹر سائنس انسٹی ٹیوٹ کے مطابق گلیشیئروں کا ٹوٹنا عام واقعہ تو ہے ہی لیکن اس بار کچھ جلدی رو نما ہوگیا ہے۔ وہ بتاتے ہیں کہ 15 سال پہلے ساڑھے چھ فٹ برف دیکھنے کو ملا کرتی تھی لیکن اب برف کی یہ تہہ گھٹ کر ساڑھے چار فٹ ہی رہ گئی ہے۔ جب تازہ برف کی پرت پتلی ہوگی تو بنیادی گلیشیئر پگھلنا شروع ہوجائے گا۔ اس کارروائی کو سائنسداں منفی بیلنس کہتے ہیں۔ اس کے عام لفظوں میں معنی ہیں گلیشیئر بڑھنے کے بجائے سکڑ رہا ہے۔ این آئی ایم کے ڈائریکٹر بارش اور برفباری کے پیٹرن میں آئی تبدیلی کو حالانکہ مستقل نہیں مانتے ۔ وہ کہتے ہیں یہ صورتحال کبھی بھی بدل سکتی ہے۔ تب گلیشیئر نگیٹو بیلنس سے پوزیٹو بیلنس کے بڑھنے کی کارروائی میں آجائیں گے۔
(انل نریندر)

تبصرے

اس بلاگ سے مقبول پوسٹس

’’مجھے تو اپنوں نے لوٹا غیروں میں کہاں دم تھا۔۔ میری کشتی وہاں ڈوبی جہاں پانی بہت کم تھا‘‘

’وائف سواپنگ‘ یعنی بیویوں کی ادلہ بدلی کامقدمہ

سیکس ،ویڈیو اور وصولی!