وزیراعظم کا گٹھ بندھن پر تلخ حملہ!
وزیراعظم نریندر مودی نے بہار کے لئے جاری این ڈی اے کے سنکلپ پتر کی تعریف کرتے ہوئے شوشل میڈیا پر لکھا کہ این ڈی اے کا سنکلپ پتر آتم نربھراور وکست بہار کے ہمارے ویژن صاف طور سے سامنے لاتا ہے ۔اس میں کسانوں بھائی بہنوں ،نوجوانوں اور ماتاو¿ں کے ساتھ ریاست کے میرے سبھی پریوار جنوں کی زندگی کو اور آسان بنانے کے لئے ہمارا عزم دکھائی دے گا ۔پی ایم نے کہا ، بہار کے چوطرفہ وکاس کے لئے ریاست کی ڈبل انجن سرکار نے کوئی کسر نہیں چھوڑی ہے ۔ریاست بڑی تبدیلیوں کا گواہ بنا ہے ۔اس میں اور تیزی لاکر گڈ گورننس کو جن جن کی خوشحالی کی بنیاد بنانے کے لئے عہد بند ہیں امید ہے کہ ان کوششوں کو عوام کی حمایت ملے گی ۔وہیں وزیراعظم نریندر مودی نے گزشتہ جمعرات کو مظفرپور ضلع کے موتیہاری چینی مل میدان اور چھپرہ ہوائی اڈے کے میدان میں ریلیوں سے خطاب کیا ۔وزیراعظم نریندر مودی نے الزام لگایا کہ کانگریس ،آر جے ڈی اتحاد پانچ کے کٹہ،کرورتا ،کٹھوتا ،کشاشن اور کرپشن کی علامت ہے ۔انہوں نے کہا یہ پانچ کے “ آر جے ڈی کے جنگل راج کی پہچان ہے ۔آر جے ڈی ،کانگریس کا چناو¿ منشور حقیقت میں ایک رینٹ چارٹ ہے ان کے وعدے رنگداری ، پھروتی ،کرپشن ،لوٹ کے ہیں ۔انہوں نے تشویش ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ این ڈی اے کی ریلیوں میں کس طرح کے گانے بجائے جارہے ہیں ۔ان میں کٹہ ،پھوٹا ،دونالی اور بہن بیٹیوں کے اغوا کی بات ہے ۔مودی نے مظفر پور اور چھپرہ میں اپنی ریلیوں میں دعویٰ کیا کہ ریاست میں آر جے ڈی کے اقتدار کے دوران پینتیش سے چالیس ہزار اغوا کی وارداتیں ہوئیں اور غنڈے گاڑی شوروم لوٹتے تھے ۔ان کا اشارہ سابق وزیراعلیٰ راوڑی دیوی کی سب سے بڑی بیٹی میسا بھارتی کی شادی کی جانب تھا ۔میسا حال ہی میں پاٹلی پتر سے ایم پی ہیں ۔مودی نے کہا دوسری طرف این ڈی اے کلچرل وراثت کو محفوظ کرنے اور عزت دینے و بہار سمیت دیگر ریاستوں کا سنہرہ وکاس یقینی کرنے کا حامی ہے ۔وزیراعظم نے کہا کہ سبھی سروے بتا رہے ہیں کہ آر جے ڈی کانگریس کو سب سے اب تک کی سب سے کم سیٹیں ملیں گی۔این ڈی اے کو سب سے بڑی جیت ملے گی ۔مودی نے کہا این ڈی اے سرکار چھٹھ پوجا کو یونیسکو کی ورلڈ وراثت فہرست میں شامل کروانے کے لئے کوشش کرے گی ۔دوسری طرف آر جے ڈی کی بھکتی ،شمتا ،ممتا ،سمرتا کے مہا پروو کو ڈرامہ ،نوٹنکی بتا رہے ہیں ۔انہوں نے لوگوں سے پوچھا کہ آپ نے کبھی آر جے ڈی اور کانگریس والوں کو رام مندر جاتے دیکھا کیا؟ انہیں ڈر ہے کہ ایودھیا میں پربھو شری رام کے درشن کر لیں گے تو ان کے ووٹ بینک ناراض ہو جائیں گے ۔اور خوشامدی کا حساب کتاب بگڑ جائے گا۔
آپ کی آستھا پر جو لوگ احترام نہیں کر سکتے وہ کبھی بھی یہاں آستھا کے استھلوں کا وکاس نہیں کر سکتے ۔پی ایم نے کہا کہ این ڈی اے کا عزم ہے کہ بہار میں پڑھائی ،کمائی ،دوائی اور سینچائی کے بھرپور مواقع بنیں ۔یہاں کے بیٹا بیٹی اب ہجرت نہیں کریں گے ۔بلکہ یہیں کام کر بہار کا نام روشن کریں گے ۔پی ایم نے جی ایس ٹی چھوٹ کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ اس سے بہار کے نوجوانوں نے اس سال ستمبر اکتوبر میں ڈیڑھ لاکھ سے زیادہ موٹر سائیکلیں خریدیں۔جنگل راج میں نئی گاڑی خریدتے ہی آر جے ڈی کے غنڈے پیچھے لگ جاتے تھے۔
(انل نریندر)
تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں