اسحاق ڈار نے ٹرمپ کے دعووں کی پول کھولی!

پاکستان سے ایسی اعتراف سامنے آیا جو نہ صرف بھارت کے آپریشن سندھور میں کامیابی ہی کا تذکرہ کرتا ہے ۔بلکہ امریکی صدرکے دعووں کو بھی مسترد کرتا ہے ۔اس سے اس بات کی بھی تصدیق ہوتی ہے جو ہندوستانی فوج کے سینئر افسران دعویٰ کرتے آرہے ہیں ۔سب سے پہلے بات کرتے ہیں جیش محمد کے نمبر 2 کمانڈر مسعودی الیاسی کشمیری کی ۔ الیاسی کشمیری نے اعتراف کیا کہ دہشت گرد تنظیم کے بھاول پور ہیڈ کوارٹر پر ہندوستانی فوج کے حملے میں اسکے بانی مسعود اظہر کے پریوار کے افراد کے چیتھڑے اڑ گئے تھے ۔میں اپنے خاندان کے افراد کے مارے جانے کی بات قبول کرتا ہوں ۔منگل کو ایک یوٹیوب چینل پر اپلوڈ کئے گئے ویڈیو میں جیش محمد کمانڈر الیاس کشمیری کو ہندوستانی حملے کے خلاف زہر اگلتے سناجاسکتا ہے ۔جس نے اظہر کے خاندان کے افراد مارے گئے تھے ۔یہ ویڈیو 6 ستمبر کو پاکستانی پنجاب صوبہ میں ہوئے مشن مصطفی کانفرنس کا بتایاجارہا ہے ۔کئی بندوقچیوں کے درمیان کھڑے جیش کمانڈر نے کہا اس دیش کی آئیڈیا لوجی اور جغرافیائی حدود کی حفاظت کے لئے ہم نے دہلی،قابل ،کندھار پر حملہ کیا ۔اور اپنا سب کچھ قربان کرنے کے بعد 7 مئی کو بھاولپور میں مولانا مسعود اظہر کے خاندان کے افراد کو ہندوستانی حملوں میں ٹکڑے ٹکڑے کر دیا گیا ۔بتادیں کہ پہلگام حملے کے بعد بھارت نے 6/7 مئی کی درمیانی رات میں آپریشن سندھور کے تحت پاکستان و مقبوضہ کشمیر میں لشکر وجیش کے ہیڈ کوارٹر سمیت 9 آتنکی اڈون کو تباہ کیا گیا تھا ۔مسعود اظہر نے خود کہا تھا کہ وہ بھاولپور و اسکی بیوی ایک دیگر بھتیجی و خاندان کے پانچ بچے شامل تھے ۔یعنی کل ملا کر دس میں سے زیادہ تر مارے گئے تھے اسی سے ثابت ہوتا ہے کہ ہندوستانی فوج کا نشانہ کتنا صحیح تھا ۔اب بات کرتے ہیں تاو¿ ٹرمپ کے دعووں کی ۔پاکستان کے نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے بھارت پاکستان جنگ بندی کرانے کے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے دعوے کی ہی پول کھول دی ۔انہوں نے کہا کہ امریکی وزیرخارجہ مارکو روبیو نے مئی میں بھارت پاکستان کے بیچ ہوئی فوجی لڑائی کے دوران ان سے کہا تھا کہ بھارت نے جنگ بندی کے لئے تیسرے فریق کی ثالثی سے انکار کر دیا تھا کیوںکہ یہ دونوں ملکوں کے درمیان باہمی اشو ہے ۔جب ڈار سے بھارت کے ساتھ بات چیت یا تیسرے فریق کی ساجھیداری کو لے کر پاکستان کے رخ کے بارے میں پوچھا گیا تو انہوں نے کہا ہمیں کوئی اعتراض نہیں ہے ۔لیکن بھارت کھلے طور سے کہہ رہا ہے کہ یہ ایک باہمی معاملہ ہے خیال رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بار بار دعویٰ کیا کہ انہوں نے دونوں نیوکلیائی کفیل پڑوسیوں کے درمیان جنگ بندی کرائی ۔ٹرمپ 10 مئی کی جنگ بندی کے بعد سے تیس سے زیادہ بار دونوں دیشوں میں جنگ بندی کرانے کا دعویٰ کر چکے ہیں ۔اسحاق ڈار نے اس بات کی بھی تصدیق کی کہ بھارت نے امریکہ سمیت کسی بھی دیش کی ثالثی سے صاف انکار کر دیا ہے ۔ڈار نے اس طرح سے ٹرمپ کی پول کھول دی ہے۔ (انل نریندر)

تبصرے

اس بلاگ سے مقبول پوسٹس

’وائف سواپنگ‘ یعنی بیویوں کی ادلہ بدلی کامقدمہ

سیکس ،ویڈیو اور وصولی!

’’مجھے تو اپنوں نے لوٹا غیروں میں کہاں دم تھا۔۔ میری کشتی وہاں ڈوبی جہاں پانی بہت کم تھا‘‘