نشانے پر رام مندر!

پاکستانی خوفیہ ایجنسی آئی ایس آئی سے تعلق رکھنے والے ببر خالصہ انٹر نیشنل کے فرار دہشت گرد لجر مسیح کو کوشامبی سے گرفتار کیا گیا ہے ۔یوپی ایس ٹی ایف اور پنجاب پولس نے جوائنٹ کارروائی میں مسیح کو دبوچہ آئی ایس آئی و بی کے آئی کے عشارہ پر مسیح نے پریاگراج میں مہا کنبھ کے دوران بڑا دھماکہ کرکے دیش کو دہلانے کی سازش رچی تھی ۔حلانکہ سخت حفاظتی انتظام کے چلتے اپنے منصوبے میں کامیاب نہیں ہوا ۔آتنکی کے پاس سے گولے ،ڈیٹونیٹر،روسی پستول ،13 کارتوس،سفید دھامکو پاﺅڈر برآمد ہوا ہے ۔امرتسر میں رہنے والا لجر پاکستان میں بیٹھے آئی ایس آئی کے ہینڈ لرو کے رابطہ میں تھا ۔اور فرضی پتے پر چندر نگر کلونی میں کے نام سے بنا آدھار کارڈ بھی برآمد ہواہے ۔آدھار میں لکھے گئے پتے پر رہہ رہے لوگوں کے مطابق وہاں لیجر مسیح نام کا کوئی شخص نہیں رہتا ہے ۔گزشتہ دنوں امریکہ میں مقیم خالصتانی دہشت گرد گروپنت سنگھ پنو نے مہاکنبھ میں حملہ کی دھمکی دی تھی اس کے بعد سینٹرل ایجنسیوں کے ساتھ یو پی پولس چوکنا تھی ۔ڈی جی پی پرشانت کمار کے مطابق لجر پریاگراج بھی گیا تھا لیکن وہ سخت چوکسی کے سبب شہر میں داخل نہیں ہو سکا ۔تازہ اطلاع کے بعد اسے بدھوار کی رات قریب 3:15 بجے دبوچ لیا گیا ۔لجر بی کے آئی کے جرمن ماڈول کی سورن سنگھ عرف جیہن فوجی کا قریبی اور اسلحہ اور ڈرگ کا بڑا سپلائر ہے اور وہ اس معاملے میں امرتسر جیل میں بند تھا ۔اس کے پتا کلوندر نے دھرم بدلکر اسائی مذحب اپنا لیا تھا ڈی جی پی نے بتایا کے مسیح کو پاکستان میں بیٹھے اس کے آقاءڈرون کے ذریعہ گولہ بارود و ہتھیار دستیاب کراتے تھے ان کا استعمال مسیح اور اس کاساتھی آتنکی حملوں میں کرتے تھے ۔پنجاب میں پولس چوکیوں پر ہوئے حملے کی ذمہ داری پر خالصہ انٹر نیشنل کے جرمنی میں مقیم سرغنہ جیون فوجی عرف سورن سنگھ نے لی تھی ۔مشتبہ دہشت گرد پکڑے جانے کے بعد رام مندر کے چاروں طرف سکورٹی بڑھا دی گئی ہے رات بھر گشت کے ساتھ چیکنگ بھی بڑھائی گئی ہے ۔اس کے ساتھ کمپلیکس سے لگے بھون کو کسی بھی مشتبہ کو دیکھنے پر پولس کو فوراً مطلع کرنے کو کہا گیا ہے ۔پچھلے سال 2005 میں رام جنم بھومی پر فدائی حملہ ہوا تھا ۔آتنکی پنچ کوسی پریکرما کے راستے سے ہوتے ہوئے کمپلیکس کے قریب پہنچ گئے اور دھماکہ کر احاطہ میں داخل ہوئے تھے ۔حلانکہ سکورٹی کرمچاریوں نے انہیں مار کر ان کے منصوبوں پر پانی پھیر دیا تھا ۔حملے سر سبق لیکر ایک بار پھر حفاظتی انتظامات مضبوط کئے جا رہے ہیں احاطہ کے چاروں طرف خاص کر رات کے وقت چوکسی بڑھا دی گئی ہے اور پیرا ملیٹری فورس کے جوان رات میں گشت کے لئے لگائے گئے ہیں ۔پاکستانی ایجنسی آئی ایس آئی اپنی خورافاتی حرکتوں سے باز آنے والی نہیں ہے ۔ہمیں سخت چوکسی برتنی ہوگی ۔اور مکمل الرٹ رہنا ہوگا۔ (انل نریندر)

تبصرے

اس بلاگ سے مقبول پوسٹس

’’مجھے تو اپنوں نے لوٹا غیروں میں کہاں دم تھا۔۔ میری کشتی وہاں ڈوبی جہاں پانی بہت کم تھا‘‘

’وائف سواپنگ‘ یعنی بیویوں کی ادلہ بدلی کامقدمہ

سیکس ،ویڈیو اور وصولی!