فائدہ کے عہدے سے وابستہ ممبران پارلیمنٹ کی ڈسکوالی فائی

سرکار 65 سال پرانے اس قانون کو منسوخ کرنے کا پلان بنا رہی ہے جو فائدے کے عہدے پر ہونے کے سبب ممبران پارلیمنٹ کو ڈسکوالی فائی کرنے کی بنیاد فراہم کرتا ہے ۔وہ ایک نیا قانون لانے کا پلان بنا رہی ہے جو حالایہ ضروریات کے مطابق ہو ۔مرکزی آئینی وزارت کے آئین ساز محکمہ نے 16 ویں لوک سبھا میں کل راج مشر کی صدارت والی فائدے کے عہدوں پر بنی جوائنٹ کمیٹی کے ذریعہ کی گئی سفارشوں کی بنیاد پر ایم پی (نہ اہلیت روک تھام)بل ، 2024 کا مسودہ پیش کیا ہے اس مجوزہ بل کا مقصد موجودہ ایم پی (نہ اہلیت روک تھام)ایکٹ 1959 کی دفعہ - 3 کو نہ قابل عمل بنانا اور آرٹیکل میں دئے گئے عہدوں کی نگیٹیو فہرست سے ہٹانا ہے جس کی وجہ سے کسی عوامی نمائندوں کو نہ اہل ٹھہرایا جا سکتا ہے اس میں موجودہ ایکٹ اور کچھ دیگر قوانین کے درمیان تضاد کو دور کرنے کی بھی تجویز ہے جس سے نہ اہل قرارنہ دئے جانے کی واضح سہولت ہے۔ ڈرافٹ بل میںجنتا کی رائے سے اس قانون کی جگہ پر مرکزی سرکار کے نوٹیفکیشن سے آرٹیکل میں ترمیم کرنے کا حق دینے کی بھی تجویز ہے ۔مسودہ بل پر جنتا سے رائے مانگتے ہوئے محکمہ نے یاد دلایا کے ایم پی (نہ اہلیت روک تھام )ایکٹ ،1959 اس لئے بنایا گیا تھا کی سرکار کے ما تحت آنے والے فائدے کے کچھ عہدے اپنے اتحادیوں کو ایم پی بننے یا چنے جانے کے لئے نہ اہل نہیں ڈھرائےں گے ۔حالانکہ ،ایکٹ میں ان عہدوں کی فہرست شامل ہے جن کے اتحادی نہ ایل نہیں ڈھرائےں جائےں گے اور ان عہدوں کا ذکر بھی ہے جن کے اتحادی نہ اہل قرار دئے جائیں گے ۔پارلیمنٹ نے وقتافوقتا اس ایکٹ میں ترامیم کی ہیں ۔16 ویں لوک سبھا کے دورنا جوانٹ پارلیمنٹری کمیٹی نے قانون منترایہ کے موجودہ قانون کی بوسیدہ تقاضوں کو دھیان میں رکھنے کی ضرورت پر زور دیا ۔اس کی ایک اہم سفارش یہ تھی کے فائدے کے عہدہ لفظ کی وسیع طریقہ پر تشریح کی جائے ۔مسودہ بل میں کچھ معاملوں میں نہ اہلیت کے آرضی معطلی سے متعلق موجودہ قانون کی دفعہ - 4 کو ہٹانے کا بھی پرستاﺅ ہے ۔اس میں اس کی جگہ پر مرکزی سرکار کا نوٹیفکیشن جاری کرکے آرٹیکل میں ترمیم کرنے کا حق دینے کا بھی پرستاﺅ ہے ۔ (انل نریندر)

تبصرے

اس بلاگ سے مقبول پوسٹس

’’مجھے تو اپنوں نے لوٹا غیروں میں کہاں دم تھا۔۔ میری کشتی وہاں ڈوبی جہاں پانی بہت کم تھا‘‘

’وائف سواپنگ‘ یعنی بیویوں کی ادلہ بدلی کامقدمہ

ہریانہ میں غیر جاٹوں کے بھروسے بھاجپا!