آٹھ گھنٹے ڈیوٹی آٹھویں دن چھٹی !

دہلی پولیس کے کمشنر راکیس استھا نہ نے پولیس کی باگ ڈور سنبھالنے کے بعد کئی لائق تحسین قدم اٹھائے ہیں جسے عام پولیس والوں کو تھوڑی راحت ملے اور ان کی توجہ ڈیوٹی پر رہے ان اقدامات میں سے ایک ہے پولیس ملازمین کی آٹھ گھنٹے ڈیوٹی اور آٹھویں دن چھٹی یہ دہلی پولیس میں نافذ ہونے جارہے ہیں ۔ تین ٹیئر کے ڈیوٹی سسٹم میں یہ قدم ممکن ہوگایہ سسٹم روہنی کے سبھی تھانو میں پائلٹ پروجیکٹ کے طور پر شروع کیا گیاہے ۔اس سسٹم کے تحت ای بایومیٹرک سوفٹویئر پولیس ملازمین کی ڈیوٹی لگا رہا ہے پولیس حکام کا کہنا کہ یہ سسٹم کامیاب رہا تو اسے پوری دہلی میں نافذ کر دیا جائے گا۔اس کے تحت پولیس ملازم صبح آٹھ بجے سے شام چار تک اس کے بعد شام چار بجے سے رات بارہ بجے تک اور رات بارہ بجے سے صبح آٹھ بجے اپنی ڈیوٹی کریں گے یعنی اب پولیس والے آٹھ گھنٹے ہی ڈیوٹی کریں گے آٹھویں دن چھٹی ملے گی پولیس کمشنر راکیس استھا نہ کے مطابق پولیس والے بارہ گھنٹے ڈیوٹی کر تے تھے روہنی ضلع کے ڈی سی پی پر نب تائل نے کہا کہ ابھی اس سسٹم کی شروعات ہو گئی ہے اور تین شفٹوں میں ڈیو ٹی سسٹم کو لیکر روہنی ضلع کے پولیس والے عام طورپر خوش ہیں اور دوسری ریاستوں سے آنے والے کرم چاریوں کو تھوڑی پریشانی ضرور ہوگی۔ (انل نریندر)

تبصرے

اس بلاگ سے مقبول پوسٹس

’’مجھے تو اپنوں نے لوٹا غیروں میں کہاں دم تھا۔۔ میری کشتی وہاں ڈوبی جہاں پانی بہت کم تھا‘‘

’وائف سواپنگ‘ یعنی بیویوں کی ادلہ بدلی کامقدمہ

سیکس ،ویڈیو اور وصولی!