عام آدمی پارٹی کو چار ریاستوں سے بڑی امید!
دیش میں پانچ ریاستوں میں ہونے والے چنا و¿کی تاریخوں کے اعلان کے بعد عام آدمی پارٹی نے بھی اپنی چنا وی کمپین تیز کر دی ہے ۔ ان ریاستوں میں پارٹی اپنے دہلی ویکاس ماڈل کے سہارے آگے بڑھ رہی ہے ۔دیگر ریاستوں میں پارٹی مفت سہولیات دینے کو ہی جیت کیلئے اپنا اہم ہتھیا ر بنا رہی ہے۔ اب پارٹی جلد ہی چار ریا ستوں کیلئے رضا کار تیار کرے گی ۔ جو پنجاب ،گو ا ،اتراکھنڈ و اتر پردیش میںمسلسل 30دن تک اپنی سیوائیں دیں گے۔ اس مرتبہ چنا و¿ کمیشن نے بھی صا ف کیا کہ چنا و¿ کمپین کی اہم کڑی سوشل میڈیا ہوگا ۔ اس فیصلے کے بعد عآپ نے یہ نئی پہل شروع کی ہے۔ پارٹی کے مطابق سوشل میڈیا کے ذریعے جنتا کو دہلی کے ماڈل سے جوڑا جائے گا۔ اور اسی طرز پر چنا و¿ میں عام آدمی سے ووٹ ڈالنے کی اپیل کی جائے گی۔ 14فروری کو ہونے والی پولنگ کوپہلے ہی پارٹی نے سوشل میڈیا کے ذریعے سے اپنی مہم سے جوڑ دیا ہے اسے پارٹی کیلئے فائدے کا سودا بتایا جا رہا ہے کیوں کہ اس دن ہی عام آدمی پارٹی بنی تھی ۔ چنا و¿ والی ریاستوں میںعآپ پارٹی نے چار محاذوں کو اپنا ہتھیا ر بنا یا ہے۔ ان میں بچوں کو اچھی تعلیم،روزگار کیلئے اچھے موقعے ،اور اچھے اسپتال ،عورتوں کی حفاظت شامل ہے ۔وہیں پنجاب ریاست میں پارٹی ویکاس ماڈل کو لیکر میدان میں ہے پارٹی کا دعوی ٰ ہے کہ گزشتہ برسوں میں سیا سی پارٹیوں نے پنجاب کی ترقی کو روکا ہے۔ یوپی کیلئے پہلے ہی اپنا ماڈل کارڈ جنتا کے سامنے رکھ چکی ہے اس کے تحت سرکار بننے کے بعد 18برس کے عمر کی عورتوں کو ہر مہینے ایک ہزار روپے مالی مدد دینے کا اعلان کیا ہے۔
(انل نریندر)
تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں