شراب کھولنے کا کام رکا !

کورونا کے بڑھتے معاملوں کے درمیان دہلی میں شراب کی دوکانیں کھولنے کاسلسلہ اب رک گیا ہے ۔راجدھانی میں ابھی تک 515شراب کی دوکانیں چالو ہو گئی ہیں ۔باقی قریب 100دوکانوں کی ویری فکیشن کا کام بڑھتے کورونا کے سبب رک گیا ہے ۔بتایا جا رہا ہے کہ محکمہ لیکر (شراب ) کی ٹیم کورونا پروٹوکال کا ضلعوں کا انتظامیہ بھی کورونا پروٹوکول کی تعمیل کرنے میں لگے ہیں جس کے چلتے نئی دوکانوں کی ویر ی فکیشن کا کام نہیں ہو پا رہا ہے ۔دہلی میں ابھی قریب 650 لائسنس جاری ہوئے ہیں لیکن ان میں سے قریب 125دوکانیں شخصی ویری فکیشن نہ ہونے ودوکان کھولنے کو لیکر جاری تنازعہ کی وجہ سے لٹکی ہوئی ہیں ۔دسمبر کے آخیر تک دہلی سرکار نے ضلع انتطامیہ کو ھدایت دی تھی کہ اب محکمہ شراب کے ساتھ مل کر دوکانیں کھولنے میں آرہی پریشانیوں اور شخصی ویری فکیشن کے کام کوترجیح کے ساتھ کرائیں ۔اس کے بعد دہلی میں تیزی سے دوکانیں کھلنے کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے۔جس کے بعدقریب 150دوکانیں کھل پائی ہیں لیکن کورونا نے پھر سے پریشانی بڑھا دی ہے ۔نئی لیکر پالیسی کے تحت دہلی میں 17 نومبر 2021 کو راجدھانی کے 272 واڈوں میں 849دوکانیں کھلی تھیں جن میں ہر ایک وارڈ کے اندر تین دوکانیں ضروری طور سے کھولی جانی تھیں لیکن دوکانیں کھولنے میںکافی دکتیں آئیں دہلی کانگریس نے دہلی سرکار کی شراب پالیسی پر احتجاج کیا ہے اور کئی جگہوں پر لوگوں کے احتجاج میں دوکانیں بند کرنی پڑی ہیں کافی جگہوں پر لوگوں نے رہائشی علاقہ اسکول مندر وں کے قریب بتا کر احتجاج کیا کچھ دوکانوں کو قاعدہ کے برعکس کھولے جانے پر این ڈی ایم سی کے ذریعے سیل کر دیاگیا ۔انہیں وجوہات کے چلتے 300 سے زیادہ دوکانیں نہیں کھل پائیں جبکہ لائسنس جاری ہونے کے بعد 150دوکانوں کا فزیکلی ویری فکیشن ہونا باقی ہے ۔اسی وجہ سے بہت سی دوکانیں کھلنا باقی ہیں ۔ (انل نریندر)

تبصرے

اس بلاگ سے مقبول پوسٹس

’’مجھے تو اپنوں نے لوٹا غیروں میں کہاں دم تھا۔۔ میری کشتی وہاں ڈوبی جہاں پانی بہت کم تھا‘‘

’وائف سواپنگ‘ یعنی بیویوں کی ادلہ بدلی کامقدمہ

آخر کتنے دن کی جنگ لڑ سکتی ہے ہماری فوج؟