پرموشن گریڈ دینے کا کرائٹیریا کیا ہوگا ؟

سپریم کورٹ نے سی بی ایس ای اور سی آئی ایس سی ای کی بارہویں کے امتحان منسوخ کرنے کے مرکزی حکومت کے فیصلے پر تشفی ظاہر کی ہے اور کہا کہ اب اس مسئلے پر کاروائی میں اور دیر نہ کی جائے ۔معاملے میں جلد سے جلد رزلٹ ڈکلیئر کئے جائیں تاکہ بچے آگے پڑھائی کر سکیں عدالت نے دونوں اداروں سے پوچھا کہ بارہویں کے طالب علم و طالبہ کے نمبروں کا تعین کیسے کریں گے ۔انہیں نمبر یا گریڈ دینے کا کیا کرائیٹیریا ہوگا ؟ بڑی عدالت کے جسٹس اے ایم خان ولکر اور دنیش مہشوری کی بنچ نے اس معاملے میں دائر عرضی پر جمعرات کو سماعت کی کورٹ نے سی بی اسی ای و سی آئی ایس سی آئی کو دو ہفتہ کی مہلت دی ہے ۔اس طے میعاد میں دونوں اداروں کو نمبروں کا تعین وغیرہ کے بارے میں کاروائی تک کی عدالت میں حلف نامہ پیش کرنا ہوگا اس سے پہلے مرکزی سرکار کی طرف سے پیش اٹارنی جنرل کے کے وینو گوپال نے بتایا کورونا کے قہر کے دیکھتے ہوئے دونوں اداروں کے بارہویں کے امتحان منسوخ کرنے کافیصلہ کیا ہے اس پر جج صاحب نے کہا ہمیں خوشی ہے کہ حکومت نے بچوں کی صحت کو ترجیح دی وزیراعظم نریندر مودی نے جمعرات کو وزارت تعلیم کے ذریعے منعقد سی بی ایس ای کے طلبہ کے ورچول شیشن میں جڑ کر سبھی کو چونکا دیا اس بار وہ اچانک طلبہ کی ورچول ملاقات سے جڑ گئے اور ان سے بات کرنے لگے ۔طلبہ کو یقین نہیں ہو رہاتھا پی ایم ان سے بات کررہے ہیں ۔ (انل نریندر)

تبصرے

اس بلاگ سے مقبول پوسٹس

’’مجھے تو اپنوں نے لوٹا غیروں میں کہاں دم تھا۔۔ میری کشتی وہاں ڈوبی جہاں پانی بہت کم تھا‘‘

’وائف سواپنگ‘ یعنی بیویوں کی ادلہ بدلی کامقدمہ

ہریانہ میں غیر جاٹوں کے بھروسے بھاجپا!