پٹرول سو روپئے پار ہوا!

راجستھان، مدھیہ پردیش اور مہاراشٹر ، لیہہ اندھر پردیش و تلنگانا ریاستوں کے کچھ حصوں میں پٹرول کے دام سو رروپئے فی لیٹر ہوگئے ہیں ۔ گاڑی کے ایندھن کی قیمتوں میں پھر اضافہ ہوا ہے پبلک سیکٹر کے کمپنیاں پیٹرولیم کمپنیوں نے قیمت کا فرمان جاری کردیا ہے اس کے مطابق پٹرول کے دام 27پیسے فی لیٹر اور ڈیزل کے دام 28پیسے فی لیٹر بڑھ گئے ہیں ۔ پچھے ایک مہینے میں ایندھن کی قیمتوں میں 18مرتبہ اضافہ ہوا ہے دہلی میں پٹرول 94.76روپئے فی لیٹر پہونچ گیا ہے وہیں ڈیزل 85.46روپئے فی لیٹر ہوگیا ہے قیمتیں ویٹ لگنے اور ڈھلائی بھاڑے کی وجہ سے مختلف ریاستوں میں ایندھن کی قیمتیں مختلف ہوتی ہیں ۔ راجستھان مدھیہ پردیش اور مہاراشٹر کے سبھی ضلعوں میں اب پٹرول سو روپئے فی لیٹر سے زیادہ مہنگا ہے پیٹرولیم مصنوعات کے دام بڑھنے کی وجہ عالمی منڈی میں کچے تیل مہنگا ہونا بتایا جا رہا ہے عالمی منڈی میں پچھلے دو سال میں برینٹ کچے تیل کے دام 71ڈالر فی بیرل سے زیادہ پہونچا ہے ممبئی دیش کا پہلا شہر ہے جہاں 29مئی کو پٹرول کے دام سو روپئے فی لیٹر پہونچ گئے تھے جبکہ ڈیزل 92.99روپئے فی لیٹر ہیں ۔ کرناٹک کے بیلاری میں پٹرول 99.83روپئے فی لیٹر بک رہا ہے ا س سال چار مئی کے بعد پٹرول ڈیز ل کے دام میں 19بار اضافہ ہوا ہے اس دوران پٹرول کے دام 4.36روپئے اور ڈیزل کا دام 4.93فی لیٹر بڑھے ہیں ۔ (انل نریندر)

تبصرے

اس بلاگ سے مقبول پوسٹس

’’مجھے تو اپنوں نے لوٹا غیروں میں کہاں دم تھا۔۔ میری کشتی وہاں ڈوبی جہاں پانی بہت کم تھا‘‘

’وائف سواپنگ‘ یعنی بیویوں کی ادلہ بدلی کامقدمہ

سیکس ،ویڈیو اور وصولی!