ایچI- بی ویزا پر پابندی ہٹی !

امریکہ میں سابق صدر ڈونالڈ ٹرمپ انتظامیہ کے ذریعے ایچ I-بی غیر ملکی ورکر ویزا پر پابندی اب ختم ہوگئی ہے ماجودہ صدر جو بائیڈن نے ٹرمپ کے ذریعے جاری فرمان کے جواز کو 31مارچ کو ختم ہونے کے ساتھ ہی لگی پابندیاں ختم کرنے کو اپنی منظوری دے دی ہے ۔اس سے ہندوستانی انفارمیشن ٹیکنالوجی پیشواروں کو بڑی راحت ملی ہے ۔ سابق صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے پچھلے سال جون میں حکم جاری کرکے ویزا سمیت کئی عارضی یا غیر ہندوستانی ویزا زمروں میں آنے والے لوگوں کو امریکہ میں روک لگائی دی گئی تھی بعد میں اس پابندی کی میعاد 31مارچ 2021تک بڑھا دی گئی تھی یہ پابندی لگاتے وقت ٹرمپ سے امریکہ میں کورونا وبا اور بڑے پیمانے پر بے روزگاری کی پریشانیون کو دیکھتے ہوئے ان ویزا پابندیوں کو بڑھائے جانا ضروری بتایا تھا ۔ جبکہ مقررہ میعاد گزر جانے پر صدر جو بائیڈن 31مارچ سے آگے پابندیاں جاری رکھنے کے بارے میں کوئی نوٹیفیکشن جاری نہیں کیا تھا انہوں نے ٹرمپ انتظامیہ کی تاریک وطن کی پالیسیوں کو سخت بتاتے ہوئے ایچ 1-بی ویزا پر پابندی ہٹانے کا وعدہ کیا تھا ۔ اس کا سب سے زیادہ فائدہ ہندوستانی پروفیشنلس کو ملے گا جو ایچ I-بی ویزا کے انتظار میں تھے بتادیں ہندوستانی آئی ٹی پیشہ وروں نے میںیہ ویزا سب سے زیادہ مقبول ہے اور ایچ بی 1ویزا غیر امریکی شہری ویزا ہے یہ کسی ملازمین کو چھ مہینے کام کرنے کیلئے جاری کیا جاتا ہے امریکہ میں کام کر رہی کمپنیوں کو یہ ویزا ایسے ٹیلنٹ ملازمین کو رکھنے کیلئے دیا جاتا ہے ۔ بہر حال صدر جو بائیڈن نے اپنا وعدہ پورا کر دکھایا ہے ۔ (انل نریندر)

تبصرے

اس بلاگ سے مقبول پوسٹس

’’مجھے تو اپنوں نے لوٹا غیروں میں کہاں دم تھا۔۔ میری کشتی وہاں ڈوبی جہاں پانی بہت کم تھا‘‘

’وائف سواپنگ‘ یعنی بیویوں کی ادلہ بدلی کامقدمہ

ہریانہ میں غیر جاٹوں کے بھروسے بھاجپا!