ووٹر لسٹ میں90ووٹ پڑے171ووٹ!

آسام کے دیما ساو¿ ضلع میں ایک پولنگ بوتھ پر بڑی لاپرواہی کا انکشاف ہوا ہے یہاں صرف 90ووٹر رجسٹرڈ ہیں لیکن کل ووٹ 171پڑے ہیں حکام نے پیر کو یہ جانکاری دی یہ پولنگ بوتھ ہاف لونگ اسمبلی حلقے میں ہے اس جگہ دوسرے مرحلے میں یکم اپریل کو ووٹ ڈالے گئے تھے ہاف لونگ نے 74فیصدی پولنگ ہوئی تھی انہوں نے بتایا اس واقعے کی روشنی میں آنے کے بعد ضلع الیکشن آفسر نے پولنگ مرکز کے پانچوں چناوی افسروں کو معطل کرکے یہاں دوبارہ ووٹ ڈلوانے کی ہدایت دی ہے دیما ہساو¿ کے پولس کمشنر و معاون ضلع چناو¿ افسر کی جانب سے معطلی کی احکامات کو دو اپریل کو جاری کیا گیا تھا لیکن یہ معاملہ پیر کو سامنے آیا فرض نبھانے میں لاپرواہی کیلئے سبھی معمور ڈیٹو افسروں کو معطل کیا حکام نے بتایا پولنگ بوتھ کیلئے ووٹر لسٹ میں 90نام تھے لیکن ای وی ایم میں 171ووٹ پڑے ایک افسر نے بتایا کہ گاو¿ں کے پردھان نے ووٹر لسٹ کی فہرست کو قبول کرنے سے انکار کر دیا تھا وہ اپنی فہرست لے کر آگیا اس کے بعد گاو¿ں کے لوگوں نے پردھان کی لسٹ کے مطابق ووٹ ڈالے حالانکہ ابھی تک یہ نہیں پتہ چل پایا کہ چناو¿ افسران نے پردھان کی مانگ کیوں قبول کر لی اور وہاں تعینا ت سیکورٹی عملے کا بھی اس میں کیا رول رہا ہے ؟ (انل نریندر)

تبصرے

اس بلاگ سے مقبول پوسٹس

’’مجھے تو اپنوں نے لوٹا غیروں میں کہاں دم تھا۔۔ میری کشتی وہاں ڈوبی جہاں پانی بہت کم تھا‘‘

’وائف سواپنگ‘ یعنی بیویوں کی ادلہ بدلی کامقدمہ

سیکس ،ویڈیو اور وصولی!