انٹیلیا کانڈ نے بھاجپا کو وہ موقع دے دیا جس کی اس کو چاہ تھی !

مکیشن امبانی کے گھر انٹیلیا کانڈ اور منسکھ ہیرن کی موت کے بعد بنے حالات میں بھاجپا مہاراشٹر کی ادھو ٹھارکے سرکار پر دباو¿ بنانے کا کوئی موقع جانے دینا نہیں چاہتی ۔این آئی اے کی پوچھ تاچھ میں سچن واجے نے اگر منھ کھولا تو بھاجپا کا یہ کام اور آسان ہو جائے گا ۔پچھلے اسمبلی چناو¿ شیوسینا اور بھاجپا کے ساتھ مل کر لڑے گئے تھے لیکن نتیجے آنے کے بعد سیو سینا نے بھاجپا کو جھٹکا دے کر اپنی کٹر سیاسی حریف کانگریس اور این سی پی کے ساتھ مل کر سرکار بنا لی یہ کسک بھاجپا بھولی نہیں ہے وہ مسلسل کہتی رہی ہے کہ کھچڑی سرکار زیادہ دن نہیں چلے گی لیکن اب تک ایسا کوئی موقع نہین آیا جس سے سرکار میں کوئی بحران کھڑا ہو اتفاق ایسا رہا کہ ادھو سرکار بننے کے کچھ دن بعد کورونا پھیل گیا ۔اس مشکل گھڑی میں بھاجپا نے بھی زیادہ دباو¿ نہیں بنایا حالانکہ یہ بار بار ضرور کہہ رہی ہے کہ ادھو سرکار نے کورونا وبا کو روکنے کے لئے تشفی بخش پروگرام نہین بنایا اس وجہ سے مہاراشٹر میں کورونا قابو میں نہین آسکا ۔تازہ حالات میں مہاراشٹر میں اب سب سے زیادہ کورونا انفیکشن کے کیس آرہے ہیں لیکن انٹیلیا کیس نے بھاجپا کو وہ موقع دے دیا جس کی اسے تلاش تھی ۔بھاجپا جب جب سیو سینا سے الگ چناو¿ لڑی وہ اسے ہفتہ وصولی کی پارٹی کےطور پر بدنام کرتی رہی ہے ۔2014 کے اسمبلی چناو¿ اور بی ایم سی چناو¿ میں بھی بھاجپا نے سیو سینا پر یہ ہی الزام گھڑا بھاجپا نیتا سچن واجے پر لگے اس الزام کو ادھو سرکار پر مڑنے میں لگ گئی ہے ۔سچن واجے کا بچاو¿ خود سیو سینا نے کرکے بھاجپا کو یہ موقع دے دیا اس سے نہ صرف سیوسینا بلکہ پوری مہاراشٹر سرکار کی ساک ملیا میٹ ہوئی ہے ۔یہ بات سرکار میں شامل این سی پی اور کانگریس کے نیتابھی مان رہے ہیں پولیس کمشنر پرم ویر سنگھ کی چھٹی اس لئے دینی پڑی کہ پچھلے چناو¿ کے بعد سیو سینا کے نیتا امت شاہ اور وزیر اعظم نریندر مودی جیسے بڑے نیتاو¿ں پر جھونٹ بولنے کا الزام لگا کر اپنے رستے پہلے ہی بگاڑ چکے ہیں ۔ایسے میں سیو سینا کی مشکلیں اور بڑھیں یہ تعجب نہ ہونا چاہیے ۔ممبئی پولیس کے اے پی آئی سچن واجے کی گرفتاری کے بعد این سی پی صدر شردپوار اس معاملے میں پلہ جھاڑنے کے موڈ میں بنتے دکھائی دے رہے ہیں پوار نے سچن واجے معاملے پر پوچھے گئے سوال پر یہ کہہ کر ٹال دیا تھا کہ وہ یہ لوکل اشو ہے ۔اور انہیں اس کی جانکاری نہیں ہے ۔لیکن پیر کو شردپوار وزیر اعلیٰ ادھو سے ملنے ان کے سرکار ی گھر گئے اور وہاں قریب 45 منٹ بات چیت کے بعد لوٹے اس کے بعد شام 4 بجے یشونت رائے چوہان این سی پی کوٹے کے سبھی وزراءکے ساتھ ملے وزیرداخلہ انل دیش مکھ پر طرح طرح کے الزام لگے ہیں یہ این سی پی کے کوٹے کے ہیں ۔اس سے اس کی آنچ این سی پی نیتاو¿ں تک پہونچ رہی ہے سیو سینا اپنے آپ کو اس سارے تنازعہ سے الگ کرنے کی کوشش کررہی ہے ۔مہاراشٹر سرکار کی پارٹیوں میں اختلا ف کو بھاجپا پورا فائدہ اٹھانے میں لگی ہے انہیں موقع مل گیا ہے ۔سیو سینا سے پرانا حساب کتاب برابر کرنے کا ۔ (انل نریندر)

تبصرے

اس بلاگ سے مقبول پوسٹس

’’مجھے تو اپنوں نے لوٹا غیروں میں کہاں دم تھا۔۔ میری کشتی وہاں ڈوبی جہاں پانی بہت کم تھا‘‘

’وائف سواپنگ‘ یعنی بیویوں کی ادلہ بدلی کامقدمہ

سیکس ،ویڈیو اور وصولی!