ہستیوں کے ٹویٹ کی جانچ کرے گی مہاراشٹر سرکار!
مہاراشٹر کے وزیر داخلہ انل دیش مکھ نے بھارت رتن لتا منگیش کر ، سچن تیندلکر کے ساتھ ہی اکچھے کمار سمیت مشہور ہستیوں کی طرف سے کسانوں کے خلاف مظاہرے کے سلسلے میں دئےے گئے ٹویٹ کی جانچ کے احکامات دئے ہیں ۔ دیش مکھ نے اسے بہت ہی سنگین بتاتے ہوئے خفیہ محکمے کو ٹویٹ کے پسے منظر کی جانچ کرنے کے احکامت دیئے ہیں ان ٹویٹس کے لبو و لہجے ایک جیسے ہیں۔ اور ایک ہے وقت میں پوسٹ کئے گئے ہیں ۔ جسے لیکر شبہ ظاہر کیا گیا ہے اس وجہ سے جانچ کو کہا گیا ہے کانگریس کے ترجمان سچن ساونت اور دیگر کانگریس لیڈروںنے کسان آندولن پر پاپ سنگر ریحانہ کے ٹویٹ کے جواب میں کئی ہستیوں کے ٹویٹ کی بھی شکایت مہاراشٹر کی موجودہ ادھو ٹھاکرے سرکار سے کی تھی انہوں نے الزام لگایا ہے اس میں کچھ ایسے لفظ ہیں جو شبہ پیدا کرتے ہیں ۔ سرکار اب ان ہستیوںکے ٹویٹ کی جانچ کرکے کسی نتیجے پر پہونچنے کی کوشش کرے گی کہ کیا ان فلمی ستاروں نے کسی دباو¿ میں آکر یہ ٹویٹ کئے تھے یا نہیں کانگریس نتیاو¿ںنے خدشہ ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ فلمی ہستیوں کی جانب سے مرکزکی بھاجپا رہنمائی والی سرکار کی حمایت میں دباو¿میں آکر ہوسکتا ہے ٹویٹ کئے گئے ہوں ۔ کانگریس نیتا سچن سانگوان نے کہا ان فلمی ہستیوں کے ذریعے کئے گئے ٹویٹ کے درمیان ایک جیسا پیٹرن دیکھنے کو ملا زیادہ تر نے ایک ہی جیسے الفاظ اور ہیز ٹیگ کا استعمال کیا ۔ ساونت نے دلیل دی کی اس سے شبہ پیدا ہوا کہ کیا وہ کسی باہری دباو¿ میں تو نہیں تھے انہوں نے کہا مشہور ہستیوں کا اگر کسی کا ڈر ہے تو انہیں سیکورٹی دی جانی چاہئے ۔
(انل نریندر)
تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں