مہوا موئیترا کیخلاف تحریکیں مخصوص حق کی خلاف ورزی کا نوٹس؟

لوک سبھا میں صدر جمہوریہ کے ایڈرس پر شکریہ کی تحریک پر بحث کے دوران ترنمول کانگریس کی فائر بینک ایم پی مہوا موئترا کی زبردست تقریر نے مودی سرکار کو دھو کررکھ دیا ہے ۔یہ تقریر اتنی تلخ تھی کہ لوک سبھا میں موجود حکمراں پارٹی کے ایم پی تلملا اٹھے اور اپنی تقریر کے دوران مہوا موئترا نے سپریم کورٹ کے سابق چیف جسٹس کو لیکر بھی تبصرہ کیا تھا اس کا بھاجپا ممبران اور حکومت کی طرف سے احتجاج کیاگیا ۔پارلیمانی امور وزیر (مملکت) ارجن میگھوال نے ان کے تبصرہ پر اعتراض جتایا اور کہا اس طرح کا تذکرہ نہیں کیا جاسکتا اس پر چئیر پر بیٹھے چیئرمین این کے پریم چندرن نے کہا کہ اگر ہوا موئترا کی بات میں کچھ قابل اعتراض بات پائی جاتی ہے تو اسے ریکارڈ میں نہیں رکھا جائے گا لیکن بات یہی ختم نہیں ہوئی پارلیمانی امور پرہلا جوشی نے کہا کہ ان کے ریمارکس کو لیکر مہوا کے خلاف مخصوص حق اختیار تجویز لائی جاسکتی ہے ۔لوک سبھا میں شکریہ کی تحریک پر ترنمول کانگریس کی ایم پی مہوا کے تبصرے پر ایوان میں زبردست ہنگامہ ہوا تھا سرکار کے وزراءاور بھاجپا ممبران پارلیمنٹ کے خلاف کاروائی کی مانگ کی تھی ۔بعد میں سرکار کے اشارے بھی کاروائی کے تھے ۔لیکن منگلوار کو یہ معاملہ ٹھنڈا نظر آیا کیوں کہ سرکار کی طرف سے کسی کاروائی کا اشارہ نہیں ملا ۔ذرائع کا کہنا ہے سرکار آئینی قوانین کے مطابق ہی آگے بڑھے گی ۔مغربی بنگال کے آنے اولے اسمبلی چناو¿ میں نفع نقصان کابھی جائزہ لیا جا رہا ہے ۔بھاجپا نہیں چاہتی ہے کسی طرح کی کاروائی ترنمول کانگریس کو ایسے نازک وقت میں کوئی سیاسی فائدہ ہو ۔مہوا موئترا کی تقریر یوٹیوب پر بھی موجود ہے ۔ (انل نریندر)

تبصرے

اس بلاگ سے مقبول پوسٹس

’’مجھے تو اپنوں نے لوٹا غیروں میں کہاں دم تھا۔۔ میری کشتی وہاں ڈوبی جہاں پانی بہت کم تھا‘‘

’وائف سواپنگ‘ یعنی بیویوں کی ادلہ بدلی کامقدمہ

سیکس ،ویڈیو اور وصولی!