ایک اور اتحادی جماعت این ڈ ی اے سے الگ ہوئی !

کسانوں کے مسئلے پر نیشنل ڈیمو کریٹک الائنس (این ڈی اے )کو ایک اور زبردست جھٹکا لگا ہے اس میں شامل جماعت آر ایل پی نے این ڈی اے کا ساتھ چھوڑ دیا ہے پارٹی کے کنوینر اور ناگوڑ سے ایم پی ہنومان بینیوال نے اس کا اعلان کردیا ہے انہوں نے کسان آندولن کی حمایت میں راجستھان کے ہزاروں کسانوں کو لیکر دہلی کوچ کیا اس سے پہلے کسانوں کے مسئلے پر این ڈی اے کی اتحادی جماعت اکالی دل بھی ساتھ چھوڑ چکی ہے ۔ یہ سبھی ساتھی پارٹیوں میں بھاجپا سب سے بڑی جماعت ہے۔ جو کسانوں کے زرعی قانون کے فائدے سمجھانے کی کوشش کر رہی ہے دوسری طرف سندھو بارڈر پر پچھلے گزشتہ تین دنوں سے زیادہ کسان آندولن کر رہے ہیں اس سے پہلے بینیوال نے کہا تھا کہ مودی سرکار کے پاس تین سو ایم پی ہیں اس وجہ سے وہ زرعی قوانین کو واپس نہیں لے رہی ہے اس کے احتجاج میں انہوں نے این ڈی اے کا ساتھ چھوڑاہے اور یہ قوانین کسان مخالف ہیں ۔ لیکن میرے این ڈی اے چھوڑنے کا مطلب یہ نہیں ہے کہ ہماری پارٹی کانگریس کے ساتھ اتحاد کرے گی ۔بینیوال نے 19دسمبر کو تین پارلیمانی کمیٹیوں سے استعفیٰ دیا تھا۔حالانکہ یہ بھی کہا جا رہا ہے کہ استعفیٰ کہ اہم وجہ باڈ میر میں ان پر ہوا حملہ ہے اور اس کے لئے سال بھر سے کوئی کاروائی نہیں ہوئی ۔ (انل نریندر)

تبصرے

اس بلاگ سے مقبول پوسٹس

’’مجھے تو اپنوں نے لوٹا غیروں میں کہاں دم تھا۔۔ میری کشتی وہاں ڈوبی جہاں پانی بہت کم تھا‘‘

’وائف سواپنگ‘ یعنی بیویوں کی ادلہ بدلی کامقدمہ

سیکس ،ویڈیو اور وصولی!