کرسمس پر امریکہ کے علاقے نیش ولے میں دھماکہ !
کرسمس کے دن 25دسمبر کو صبح صبح امریکہ کے نیش ولے شہر میں ایک سڑک پر دھماکہ ہو ایہ بہت زبردشت تھا جس سے آس پاس کی عمارتوں کی کھڑکیوں کے سیسے توٹے اور کئی عمارتوں کو نقصان ہوا اس میں تین افرا د بھی زخمی ہوئے امریکی جانچ ایجنسی ایب بی آئی کے سابق افسر نے اس دھماکے کو دہشت گردانہ کاروائی بتایا پولس کے ترجمان ڈون ایرون کا کہنا ہے کہ دھماکہ صبح سویرے 6:30پر ہوا اس میں زخمی تین لوگوں کو اسپتال میں بھرتی کرایا گیا اور معاملے کی ایف بی آئی نے جانچ شروع کر دی ہے ایجنسی کے سابق ڈائریکٹر اینڈریو میکوے کے مطابق دھماکے کی جانچ ممکنہ دہشت گردانہ واردات کے اینگل سے کی جانی چاہئے ان کا کہنا ہے کہ دھماکے سے پولس کو نشانہ بنانا مقصد رہا ہوگا حالانکہ یہ نہیں بتایا کہ کرسمس کو دیکھتے ہوئے یہ دھماکہ کیا گیا ہوگا ۔ ایک شہر کے ایک چشم دید نے بتایا کہ موقع واردات کے آس پاس پیڑ گرے تھے اور کھڑیوں کے سیشے ٹوٹے پڑے تھے اگر یہ دہشت گردانہ واردا ت ہے تو یہ سنگین معاملہ ہے امریکہ میں دہشت گردی کے واقعات کو روکنے کے لئے سنجیدہ کوششیں جاری ہیں۔ اگر پھر بھی دھماکے ہوتے ہیں تو یہ افسوس ناک بات ہے ۔
(انل نریندر)
تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں