سشانت راجپوت کے پیشہ ور دشمنوں کی ہورہی ہے پہچان

اداکار سشانت سنگھ راجپوت کے پیشہ ور دشمنوں کی پہچان کی جارہی ہے۔ خودکشی معاملے میں جانچ کررہی ممبئی پولیس نے یش راج فلمز کو خط لکھ کر راجپوت کے ساتھ کئے گئے کانٹریکٹ کی تفصیل مانگی ہے۔ ایک افسر نے بتایا کہ سشانت کی دوست اداکارہ ریچا چکرورتی نے پولیس کو دیئے گئے بیان میں بتایا تھا کہ سشانت نے یش راج فلمز کے ساتھ اپنا کانٹریکٹ ختم کردیا تھااور انہیں بھی اس بینر کے ساتھ کام ختم کرنے کو کہاتھا۔ پائی پو ےے، ایم ایس دھونی، انٹلڈ اسٹوری اور چھچھورے جیسی فلموں میں کام کرچکے سشانت اپنے اپارٹمنٹ میں پھانسی سے لٹکے ملے تھے۔ چانچ افسر نے بتایا کہ پولیس اس معاملے میں پیشہ ور دشمنی سمیت مختلف وجوہات کے نکتوں پر کام کررہی ہے۔ اسی کڑی کے طورپر باندرہ پولیس نے اب تک سشانت کے رشتہ داروں نے ریچا چکرورتی اور ان کے دوستوں وہ کاسٹنگ ڈائریکٹر مہیش چھابرا سمیت 13لوگوں کے بیان درج کئے ہیں اور اس میں پروڈکشن ہاو¿س سے معلومات حاصل کرنے کے لئے رابطہ شروع کردیا ہے۔ واضح ہوکہ سشانت سنگھ راجپوت کی خودکشی کے بعد سوشل میڈیا پر نپوٹیزم ورسز آو¿ٹ سائڈر کو لے کر بحث چھڑی ہوئی ہے اب اس مسئلے نے قانونی موڑ لے لیا ہے۔ بہار کے مظفر پور کے وکیل سدھیر کمار اوجھا نے سشانت کی موت پر سوال اٹھاتے ہوئے فلم ساز کرن جوہر، سنجے لیلی بھنسالی، سلمان خان، ایکتا کپور سمیت بالی ووڈکی آٹھ سرکردہ ہستیوں کے خلاف مقدمہ درج کرایا ہے۔ راجپوت کی خودکشی کے معاملے میں مظفرپور کورٹ میں سنجے لیلی بھنسالی، کرن جوہر وغیرہ کے خلاف آئی پی سی کی دفعہ 306, 504, 506 کے تحت مقدمہ درج کرایا ہے۔ وکیل اوجھا کی طرف سے دائر کیس میں کہاگیا ہے کہ کرن جوہر، آدتیہ چوپڑا، ساجد ناڈیاڈوالا، سلمان خان اور سنجے لیلی بھنسالی، بھوشن کمار، ایکتا کپور، پروڈیوسر، ڈائریکٹردنیش وگیان پر الزام لگایا ہے کہ سازش کے تحت یہ لوگ سشانت کی فلمیں ریلیز نہیں ہونے دے رہے تھے۔ ان کی وجہ سے فلم سے وابستہ پروگراموں میں سشانت کو مدعو بھی نہیں کیاجاتاتھا۔ (انل نریندر)

تبصرے

اس بلاگ سے مقبول پوسٹس

’’مجھے تو اپنوں نے لوٹا غیروں میں کہاں دم تھا۔۔ میری کشتی وہاں ڈوبی جہاں پانی بہت کم تھا‘‘

’وائف سواپنگ‘ یعنی بیویوں کی ادلہ بدلی کامقدمہ

ہریانہ میں غیر جاٹوں کے بھروسے بھاجپا!