آئی ایس آئی نے گرینیڈ لدے ڈرون کو بھیجا

بی ایس ایف نے جموں کشمیر کے کٹھوعہ ضلع میں سنیچر کو ایک جدید رائفل اور کچھ چھوٹے بموں سے آراستہ ایک ڈرون کو بھیجا۔ یہ پاکستان سے آیا تھا۔ حکام نے بتایا کہ ڈرون میں امریکہ رائفل ودومیگزین، 60گولیاں اور 7دستے گولے رکھے گئے تھے۔ جنہیں پاک ایجنٹوں کو دینا تھا۔ جموں کشمیر میں یہ پہلا واقعہ ہے جب بی ایس ایف نے ہتھیاروں اور دھماکو سامان سے لیس ڈرون کو گرایا ہے۔ ساتھ ہی ڈرون سے علاقے میں ہتھیاروں کی اسمگلنگ روکنے کی پاک کی کوشش ناکام کردی۔ بی ایس ایف کا دعویٰ ہے کہ یہ ڈرون پاکستان کی ٹھاکر پور چوکی سے چھوڑا گیا تھا۔ جموں کشمیر فرنٹیر پوسٹ پر تعینات بی ایس ایف کے آئی جی جموال نے ایک نیوز چینل کو بتایاکہ بغیر آئی ایس آئی اور پاکستان کی فوج کی مدد کے پاکستانی سرحد سے اتنا بڑا ڈرون اڑنا اور ہتھیاروں کی اتنی بڑی کھیپ بھارت پہنچانا ناممکن ہے۔ فوج کے افسر نے بتایا کہ پاکستانی رینجرس نے صبح8بج کر50منٹ پر ہیرا نگر سیکٹر میں واقع بدھیا چوکی پر گولی چلائی۔ بین الاقوامی سرحد پر تعینات بی ایس ایف نے جوابی کارروائی نہیں کی تھی۔ حالت قریبی سے نظر رکھی جارہی ہے۔ ڈرون سے امریکہ میں بنی ایم۔4کاربنائن ملی ہے۔ یہ کاربنائن وہی ہتھیار ہے جن کا استعمال امریکہ کی نیٹو فوج طالبان کے خلاف آپریشن کے دوران کرتی رہی ہے۔ کشمیر میں گزشتہ برسوں میں مارے گئے کئی آتنکی کمانڈروں کے پاس سے ایسی بندوقیں ملی ہیں۔ 29ستمبر 2019کو پاکستان نے ڈرون کی مدد سے ہتھیاروں کا ذخیرہ امرتسر کے پاس اتارا تھا۔ پنجاب پولیس کے ایک سینئر پولیس افسر کے مطابق یہ ڈرون کافی کم اونچائی پر اڑائے جاتے تھے اس لئے ان کے بارے میں کسی کو پتہ نہیں چل سکا۔ جو ڈرون کا استعمال آئی ایس آئی نے کیا۔ 37کلو وزن اٹھا سکتا ہے، اس کا وزن 17.5کلو ہے۔ اس میں چار پنکھے لگے ہوئی تھے۔ یہ ڈرون 6کلوگرام تک ہتھیار لے کر آیا تھا۔ 8فٹ چوڑا ڈرون کے بلیڈ ہیں۔ پاک رینجرس ایسے ڈرونوں کا استعمال کرتے ہیں۔ یہ ڈرون ہندوستانی علاقے میں 250میٹر اندر مار گرایا۔ آئی ایس آئی کی ایک اور کوشش ناکام ہوئی ہے۔ (انل نریندر)

تبصرے

اس بلاگ سے مقبول پوسٹس

’’مجھے تو اپنوں نے لوٹا غیروں میں کہاں دم تھا۔۔ میری کشتی وہاں ڈوبی جہاں پانی بہت کم تھا‘‘

’وائف سواپنگ‘ یعنی بیویوں کی ادلہ بدلی کامقدمہ

ہریانہ میں غیر جاٹوں کے بھروسے بھاجپا!