دلجیت دوسانج اور کنگنا رنوت میں چھڑی ٹیوٹر وار
کسان تحریک سے جڑے بی بی سی کے ایک ویڈیو پر بالو ووڈ اداکار سنگر دلجیت دوسانج اور اداکارہ کنگنا رنوت کے درمیان تلخ بحث بازی جاری ہے ۔یہ ویڈیو بزرگ کسان مہندر کور کے بارے میں ہے جنکی تصویریں اور ویڈیو شوشل میڈیا میں وائرل ہوئیں تھی ۔ 28سالہ مہندر جھکی کمر کے باوجود جھنڈا لئے پنجاب کے کسانوں کے ساتھ مرکزی سرکار کے زرعی قوانین کےخلاف مارچ کرتی نظر آرہی ہے ۔ مہندر کور کی اس تصویر کے بعد شوشل میڈیا پر ان کو معازنہ شاہین باغ کے مظاہرے کی رہنمائی کرنے والی بلقیش دادی سے بھی کی جانے لگی ۔ حالانکہ اس درمیان شوشل میڈیا پر کچھ لوگ مہندر کور اور شاہین باغ کی بلقیش دادی بھی بتانے لگے تھے ۔ اسی درمیان اداکارہ کنگنا رنوت اور بلقیش اور مہندر کور کی الگ الگ تصویریں ایک ساتھ ٹویٹ کرتے ہوئے تنز لکھا تھا ہاں ہاں یہ وہی دادی ہے جنہوں نے ٹایم میگزین کی سو بااثر شخصیات کی فہرست میں شامل کیا تھا اور یہ سو روپئے میں دستیاب ہے بی بی سی نے پورے اس واقع کے بعد مہندر کور سے بات چیت کی تھی اور کنگنا کے ٹویٹ کے بارے میں رائے جاننا چاہی تھی ۔ مہندر کور نے کنگنا رنوت کے تبصرے پر شخت اعتراض ظاہر کیا تھا کنگنا میرے ساتھ آکر کچھ دیر کھیت میں کام کریں کہ تب انہیں پتہ چلے گا کہ کسانی کا کام کتنا مشکل ہے ۔ کنگنا کو ٹیگ کرتے ہوئے دل جیت دوسانج نے بھی ٹویٹر پر اسے شیئر کیا ہے اور پوچھا ہے لیجئے ٹیم کنگنا ثبوت کے ساتھ سن لیئجے کہ انسان اتنا بھی اندھا نہیں ہونا چاہئے کچھ بھی بولے جارہی ہو اس کے جواب میں کنگنا نے لکھا او کرن جوہر کے پالتو دادی شاہین باغ میں اپنی شہریت کے لئے احتجاج کررہی تھیں وہ بلقیش بانو دادی جی کسانوں کے لئے بھی پروٹیسٹ کرتی ہوئی دکھائی دیں ۔ مہندر کور جی کو میں جانتی بھی نہیں ۔ کیا ڈرامہ مچایا ہے تم لوگوں نے اسے فوراً بند کرو پھر دلجیت نے ٹویٹ کیا کہ تونے جتنے لوگوں کے ساتھ فلم کی تو ان سب کی پالتو ہے ؟ پھر تو لسٹ لمبی ہوجائے گی یہ بالی ووڈ والے نہیں ہیں یہ پنجاب والے ہیں جھوٹ بول کر لوگوں کو بھڑکانا اور جذبات سے کھیلنا تو آپ اچھی طرح سے جانتی ہو اس پر کنگنا نے جواب دیا میں نے صرف شاہین باغ والی دادی پر کمینٹ کیا تھا ۔ اگر کسی نے مجھے غلط ثابت کیا تو میں معافی مانگ لوں گی اور دل جیت کی بحث یہیں نہی رکی بلکہ تیز ہوگئی ہے دونوں نے قابل اعتراض لہجے میں ایک دوسرے کو برا بھلا کہا مہندر کور پنجا ب کے بھٹنڈا کے ایک گاو¿ں کی باشندہ ہے انہوں نے اپنی پوری زندگی کھیتی باڑی میں لگا دی کسان ہونے کے ناطے مظاہرے میں حصہ لے رہی ہیں انہوں نے پوچھا کہ کنگنا کون ہے وہ مجھے کیوں بدنام کر رہی ہے ؟میں کوئی کھلاڑی نہیں میں کوئی دھاڑی نہیں کرتی ہوں میں کھیتی باڑی کرتی ہوں ۔ میرا بیٹا پانی لگاتا ہے ساتھ میں جاتی ہوں کنگنا خود ایک دن دھاڑی پر آجائے ہمارے ساتھ گھر پر بیٹھیں اور ساتھ انہیں ہم شام کو ہزار روپئے دے دیں گے۔
(انل نریندر)
تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں