سپریم کورٹ نے ارنب گوسوامی کی عرضی خارج کر دی !

سپریم کورٹ نے رپبلک ٹی وی کی اس عرضی پر پیر کو سماعت سے انکار کردیا جس میں میڈیا نیٹ ورک نے اپنے گروپ کے ملازمین کو مہاراشٹر میں درج مقدموں سے تحفظ فراہم کرنے کی درخواست لگائی تھی ۔عرضی جسٹس دھنن جے یشونت چندرچور سربراہی والی بنچ کے سامنے یہ عرضی آئی تھی جس میں کہا گیا تھا جس میں فریادی ایک وی آئی پی شخص ہے ۔جسٹس چندرچور نے آر جی آو¿ٹ لوک میڈیا کے وکیل ملین ساٹھے سے کہا کہ آپ چاہتے ہیں مہاراشٹر پولیس آپ کے کسی بھی ملازم کو گرفتار نا کرے آپ یہ بھی چاہتے ہیں کہ معاملے کی سماعت کو سی بی آئی کے سپر د کر دیں بہتر ہوگا کہ آپ عرضی واپس لیں اس پر وکیل ساٹھے نے کہا وہ چاہتے ہیں کہ مہاراشٹر پولیس کو ان کے میڈیا نیٹ ورک کے چیف ایڈیٹر ارنب گوسوامی اور ملازمین پر ایکشن کرنے سے روکا جاسکے ۔ساٹھے سے کہا آپ نے تمام راحتوں کی مانگ کی ہے یہ سب ایک عرضی کے ذریعے نہیں ہوسکتا ۔اس پر ساٹھے نے کہا کہ وہ اپنی عرضی واپس لے لیں گے بتا دیں ممبئی پولیس نے مبینہ ٹی آر پی گھٹالے کے سلسلے میں مقدمہ درج کیا تھا عدالت نے عرضی واپس لینے کی اجازت دیتے ہوئے کہا کہ وہ مناسب قانون کے تحت مناسب طریقہ استعمال کر سکتے ہیں ۔ (انل نریندر )

تبصرے

اس بلاگ سے مقبول پوسٹس

’’مجھے تو اپنوں نے لوٹا غیروں میں کہاں دم تھا۔۔ میری کشتی وہاں ڈوبی جہاں پانی بہت کم تھا‘‘

’وائف سواپنگ‘ یعنی بیویوں کی ادلہ بدلی کامقدمہ

سیکس ،ویڈیو اور وصولی!