شرمناک ،ڈھائی ماہ کی بچی تین بار بکی !

جشن آزادی کے دن ایک واقعہ نے جھنجھوڑ کر رکھ دیا ہے ۔خبر ہے کہ دہلی کے ہی ڈھائی مہینے کی بچی کو تین مرتبہ بیچا گیا یہ وہ وقت ہے جب دیش میں گنجن سکسینا اور جانوئی کپور کا تذکرہ ہو رہا ہے ۔گنجن وہ اکلوتی مہیلا پائلٹ ہے جس نے کارگل کی جنگ میں حصہ لیا تھا اور کمال کی ہمت دکھائی تھی اور جانوئی کپور ایک اداکارہ ہیں جس نے فلمی پردے پر اس کا کردار نبھایا تھا ۔آپ اس فلم کو نیٹ فلکس پر دیکھ سکتے ہیں ۔وہیں دہلی کے اس معصوم بچی کو اس کے ماں باپ نے 60ہزار میں بیچ دیا گھر میں پہلے ہی دو بیٹیاں تھیں اس لئے تیسری بیٹی کی پیدائش سے والد خوش نہیں تھا ۔اس کے جعفرآباد میں بچی کو پیچ دیا حالانکہ کچھ دنوں کے بعد اسے اپنی اس حرکت پر شرم آئی تو وہ سیدھا ومین کمیشن کے پاس پہنچا جہاں سے شروع ہوئی بچی کو برآمد کرنے کی مہم ۔پولیس کے مطابق بچی کی ماں اور باپ نے جعفرآباد میں ایک منیشا نامی عورت کو اپنی بچی کو بیچا تھا بعد میں والد کی نشان دہی پر مہیلا کمیشن کی ٹیم جعفرآباد گئی اور وہاں پولیس سے ملی لیکن بتائے گئے پتہ پر اب وہ عورت نہیں ملی لیکن موبائل پر منیشا نے بتایا کہ بچی کو اس نے مادی پور میں دیپا اور سنجو کو 80ہزار روپئے میں بیچ دیا اس کے بعد ٹیم فوراََ مادی پور گئی وہاں ایک عورت اندو ملی اس نے بتایا منجو نے اس کے پاس بچی چھوڑی تھی اور وہ شکر پور میں ہے پولیس نے شکر پور میں منجو کو دبوچ لیا اس نے پوچھ تاچھ میں بتایا کہ اس نے بچی کو سنجے نام کے ایک کاروباری کو ایک لاکھ روپئے میں بیچ دیا ۔جو چاوڑی بازار میں رہتا ہے اور بے اولادی ہے ۔پولیس نے چھاپہ مار کر بچی کو سنجے سے برآمد کر لیا سنجے نے انسانوں کی اسمگلنگ کے الزام میں والد گردیپ ،اندو ،منجو،منیشا،اور بچی کو خریدنے والے سنجے کو گرفتار کر لیا ہے ۔دہلی مہیلا کمیشن نے بچی کی فوری برآمدگی کے لئے دہلی پولیس کی تعریف کی اور شکریہ ادا کیا ۔ (انل نریندر)

تبصرے

اس بلاگ سے مقبول پوسٹس

’’مجھے تو اپنوں نے لوٹا غیروں میں کہاں دم تھا۔۔ میری کشتی وہاں ڈوبی جہاں پانی بہت کم تھا‘‘

’وائف سواپنگ‘ یعنی بیویوں کی ادلہ بدلی کامقدمہ

سیکس ،ویڈیو اور وصولی!