ایک اور دہلی پولیس کا انسپکٹر کورونا کا شکار ہوا!

کورونا وبا سے لڑتے ہوئے ایک اور کورونا یودھا شہید ہو گیا ۔دہلی پولیس کے ایک انسپکٹر سنجے شرما کی بیماری سے موت ہو گئی وہ پی سی آر ساﺅتھ زون میں تعینات تھے ۔سنجے کی موت پر پولیس کمشنر ایس این شریواستو سمیت دیگر افسران نے گہرا دکھ ظاہر کیا ہے ۔وہ 1997میں بطور سب انسپکٹر دہلی پولیس میں بھرتی ہوئے تھے اس سے پہلے اسپیشل سیل میں تعینات انسپکٹر سنجیو کمار یادو کی پچھلے مہینے کورونا سے موت ہو چکی ہے ۔اب تک اس بیماری سے 16پولیس والوں کی جان جا چکی ہے ۔جانکاری کے مطابق انسپکٹر سنجے شرما کورونا کے اثرات پائے جانے کے بعد انہیں اسپتال میں بھرتی کرایا گیا ۔اور 16اگست کو ان کی کورونا جانچ رپورٹ آئی جو پازیٹیو تھی اس کے بعد کئی پولیس والوں نے پلازمہ(خون)دیا جو انہیں چڑھایا گیا ۔حالانکہ اس کے بعد ان کی حالت بگڑتی چلی گئی اور ان کا منگلوار کو دیہانت ہو گیا ۔اپنے پیچھے بیٹا چھوڑ گئے ہیں پولیس افسر کے مطابق کورونا سے اب تک 2800پولس والے متاثر ہو چکے ہیں اور95فیصد ٹھیک ہو کر کام پر لوٹ چکے ہیں ۔حالانکہ پولیس ملازمین کو کورونا انفیکشن سے بچانے کے لئے پولیس کمشنر لگاتار کوشش کر رہے ہیں ۔اور تین افسران کو الگ الگ ذمہ داری سونپی گئی ہے ۔اس کے علاوہ علاج کے لئے اسپتالوں میں بستر ریزرو کئے گئے ہیں ۔ہم شہید سنجے شرما کو اپنی شردھانجلی پیش کرتے ہیں اور غم زدہ پریوار کو اس مشکل کی گھڑی میں صبر دینے کے لئے بھگوان سے پراتھنا کرتے ہیں ۔ (انل نریندر)

تبصرے

اس بلاگ سے مقبول پوسٹس

’’مجھے تو اپنوں نے لوٹا غیروں میں کہاں دم تھا۔۔ میری کشتی وہاں ڈوبی جہاں پانی بہت کم تھا‘‘

’وائف سواپنگ‘ یعنی بیویوں کی ادلہ بدلی کامقدمہ

سیکس ،ویڈیو اور وصولی!