امت شاہ سمیت کئی وی آئی پی کورونا کے شکار! وزیر کی موت

دیش میں کورونا کے بڑھ رہے معاملوں کے درمیان اتوار کو مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ سمیت کئی وی آئی پی کورونا انفیکشن سے متاثر ہو گئے جب کی یوپی کی وزیر تعلیم کمل رانی کی کورونا سے موت ہوگئی ساتھ ہی تمل ناڈو کے گورنر بنواری لا ل پروہت او ر یوپی کیبنٹ وزیر ڈاکٹر مہندر سنگھ پردیش بھاجپا صدر سوتنتر دیو سنگھ کی کورونا رپورٹ پو جیٹیو آئی ہے امت شاہ نے اپنے اندر کورونا انفیکشن اثرات دکھائی دینے پر جو رپورٹ پو جیٹیو آئی اور ان کو دلی کے میدانتا اسپتال میں بھرتی ہوگئے اسپتال میں انٹرل میڈیسن شعبہ کے ڈائرکٹر سوشیلا کٹاریہ کی نگرانی میں رکھا گیا ہے ۔ایمس میں ڈاکٹر گلیریا کی ٹیم بھی میدانتا کے ڈاکٹروں کے ساتھ امت شاہ کا علاج کر رہی ہے امت شاہ نے اپنے ٹیوٹ میں لکھا ہے جو ان سے ملے ہیں وہ خود کو آئسولیشن کرکے جانچ کروائیں ۔حالانکہ کیبنٹ کی میٹنگ میں شامل ہوئے تھے جس میں انہوں نے دو گز کی دورکھا تھا ابھی تک یہ پتا نہیں چل پایا کی امت شاہ نے پی ایم مودی سے ملاقات کی تھی یا نہیں ؟اسی طرح ایک اگست کو شاہ پارٹی نائب صدر وینے بدوکے ساتھ اسٹیج پر تھے اور 22جو لائی کو لال کرشن اڈوانی سے ملے تھے۔ہیلتھ وزارت کی گائیڈ لاینس کے مطابق کم سے کم متاثر شخص کے رابطے میں آئے کسی بھی شخص کو سات دن کورن ٹائم میں رہنا ضروری ہے اور اس کے بعد کورونا ٹیسٹ کرانا ضروری ہے ۔ دلی کی میڈیشن اسپیشلسٹ ڈاکٹر سوا تی مہیشوری کا کہنا ہے کوئی بھی شخص کسی کے پاس 45منٹ رہتا ہے تو اسے کورونا ہو سکتا ہے ۔کیونکہ کیبنٹ کی میٹنگ بند کمرے میں 1:30گھنٹے چلی تھی اس لئے خطرہ کئی گنا بڑھ جاتا ہے ۔ اور کورونا وائرس کے ضرارات ہو ا میں تیرنے لگتے ہیںاور کافی دیر تک رہتے ہیں ڈبلو ایچ او اس بات کو مان چکا ہے ۔ ادھر یوپی کے بھاجپا صدر نے بھی خود کو آئسولیٹ کرنے کی بات بتائی ہے ۔ دیش میں کورونا مریضوں کی تعداد 18لاکھ سے پار ہو گئی ہے اور ایک دن میں 60 ہزار سے اوپر مریض سامنے آئے اور 9سو کے قریب موتیں ہوئیں اس لئے کورونا مرسے مرنے والوں کی تعداد بڑھتی جا رہی ہے بھارت دنیا میں پانچویں مقام پر ہے مہاراشٹر میں بیماری کا اثر زیادہ ہے وہاں 4.41لاکھ مریض ہو چکے ہیں ہم اوپر والے سے پرارتھنا کرتے ہیں سری امت شاہ جلد سے جلد کام پر لوٹیں اس وقت ان کا کام پر ہونا بہت ضروری ہے ۔ (انل نریندر )

تبصرے

اس بلاگ سے مقبول پوسٹس

’’مجھے تو اپنوں نے لوٹا غیروں میں کہاں دم تھا۔۔ میری کشتی وہاں ڈوبی جہاں پانی بہت کم تھا‘‘

’وائف سواپنگ‘ یعنی بیویوں کی ادلہ بدلی کامقدمہ

سیکس ،ویڈیو اور وصولی!