کورونا کے پانچ معمے 6مہینے بعد بھی برقرار!
دنیا بھر میں چھ مہینے کے اندر ایک کروڑ سے زیادہ لوگ کورونا سے متاثر ہوئے ہیں اور پانچ لاکھ سے زیادہ لوگوں کی موت ہو چکی ہے لیکن کووڈ19-کے پانچ معموں سے سائنسداں آج بھی پردہ نا اٹھاپائے ۔ایک سائنس جنرل کئیر نے دنیا بھر کے سائنسدانوں کے حوالے سے ایک تحقیقی رپورٹ شائع کی ہے جس میں کووڈکی پانچ تلسموں کا ذکر ہے ۔رپورٹ کہتی ہے کہ جب تک ان پانچ سوالوں کے جواب نہیں ملتے وبا پر قابو نہیں پایا جا سکتا ہے ۔پہلا سوال یہ ہے کہ وائرس کے خلاف جسم کا رد عمل الگ کیوں ہے ۔بیمار اور بوڑھوں کو چھوڑ بھی دیں تو یہ صاف ہو چکا ہے کہ ایک عمر اور یکساں جسم و صلاحیت کے وئرس انفیکشن کرے تو دونوں پر اثر الگ الگ ہوتا ہے ۔ایسا کیا ہوتا ہے یہ آج بھی پردہ نہیں اٹھ سکا ۔سائنسدانوں کی ایک بین الاقوامی ٹیم نے اٹلی و اسپین کے چار ہزار لوگوں جنس پر اسٹڈی کرنے کے بعد کہا ہے جن لوگوں پر وائرس کا سنگین اثر ہوا ان میں ایک یا دو مزید جن ہو سکتے ہیں دوسرا سوال انفیکشن ہونے کے بعد کورونا کے خلاف کب تک منفی صلاحیت بنی رہے گی ۔دیگر کورونا وائرس کے معاملے میں یہ کچھ مہینوں کی ہی پائی گئی ہے اس لئے کوڈ 19-کے بعد انفیکشن میں پیدا اینٹی وایوٹک پر اسٹڈی کرکے یہ جاننے کی کوشش کی جارہی ہے وہ کتنے وقت تک بیماری سے حفاظت کر سکتے ہیں ۔تیسرا دنیا کے کسی حصے میں وائرس زیادہ خطرناک ہوا ہے جو چھوٹی تبدیلیوں کا اشارہ کرتے ہیں لیکن وائرس کے طریقہ سسٹم کیسے بدل رہا ہے اس کا پتہ نہیں چلا ۔چوتھا دنیامیں ٹیکے کے دو سوپچاس پروجیکٹ چل رہے ہیں جن میں بیس انسانی تجربہ کے سطح پر پہونچے ہیں لیکن ان ٹیکوں کو جانوروں پر تجربہ کیا جارہا ہے ۔شروعاتی تجربوں سے یہ نتیجہ نکلتا ہے کہ یہ پھیپھڑوں کو انفیکشن سے بچانے پر کارگر ہے ۔اور نمونیہ نہیں ہوگا لیکن انفیکشن ٹیکے سے نہیں رکیگا ۔سب سے پہلے آکسفورڈ کا ٹیکہ آسکتا ہے صرف وہ پھپھڑوں میں انفیکشن بچا سکتا ہے ۔پانچواں اصل سوا ل یہ ہے کہ وائرس آخر آیا کہا سے ابھی تک یہی مانتے ہیں یہ چمگادڑ سے آیا کیونکہ یہ کورونا وائرس چمگادڑ سے ہی پھیلا ہے آر ٹی جی کی جنوم اسٹیکچر 96فیصدی ملتی ہے لیکن یہ چمگادڑ سے سیدھے انسان میں پہونچا ہے تو وائرس کے جیمون میں چار فیصدی فرق نہیں ہو سکتا ۔چار فیصدی تبدیلی میں وقت لگتا ہے اس لئے چمگادڑ سے یہ کسی دوسرے جانور میں گیا اور وہاں سے انسان میں آگیا ۔
(انل نریندر)
تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں